اردو
Thursday 28th of March 2024
0
نفر 0

امریکی صدر نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے کر اسرائیل کا خاتمہ کردیا

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ایران کے حالیہ واقعات کو غیر سیاسی اور 2009 کے واقعات سے الگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں ٹرمپ، سعودی عرب اور اسرائیل کی آرزوئیں خاک میں مل گئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے المیادین کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اس احتجاج کی بنا پر ایرانی قوم کے اندر مزید اتحاد اور یکجہتی کی فضا قائم ہوگئی اور بیرونی دشمنوں کے مکروہ چہرے بھی مزید نمایاں ہوگئے جبکہ ایرانی حکام کو اندرونی مشکلات پر مزید توجہ مبذول کرنے کا موقع بھی ملا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایران میں رونما ہونے والے واقعات کا اسلامی مزاحمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ ایران اور اسلامی مزاحمت دونوں قوی اور مضبوط ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دونوں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے کر اسرائیل کا خاتمہ کردیا ہے اور عربوں اور اسرائیل کے درمیان سازشی مذاکرات پر بھی مہر باطل لگادی ہے لہذا امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کا مقابلہ صرف اسلامی مزاحمت کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکہ کی ایران کے ساتھ دشمنی کا اصلی سبب ایران کی طرف سے فلسطینی گروہوں اور بیت المقدس کی بھر پور اور آشکارا حمایت ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اور دنیا بھر کے مسلمان بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کو کبھی قبول نہیں کریں گے اور ہم بیت المقدس کو فلسطین کا دائمی اور ابدی دارالحکومت سمجھتے ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان
سعودی حملہ کو شیعہ و سنی ٹکراو کا رنگ و روپ دینے ...
ایران کے شہریزد میں قرآنی علوم کی نمائش کا افتتاح
یمن کے السبعین اسکوائر پر لاکھوں افراد کا ...

 
user comment