اردو
Thursday 18th of April 2024
0
نفر 0

پاک ایران تاجروں کا تعاون کی راہ میں رکاوٹوں کے خاتمے پر اتفاق

 اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے تاجروں کے وفود نے ایک نشست کے موقع پر دوطرفہ اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے مقصد سے تجارت کی راہ میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے.

یہ فیصلہ ایرانی ٹائل ایسوسی ایشن کے ایک وفد اور پاکستان کے سرکاری اور نجی شعبوں کے عہدیداروں کے درمیان 'کراچی' میں ہونے والی ایک ملاقات میں کیا گیا.

فریقین نے اس موقع پر دوطرفہ تجارتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.

ایرانی وفد کے اراکین نے اس کے علاوہ پاکستان کے ایوان ہائے صنعت و تجارت کے حکام، کراچی کسٹم، ٹائل درآمدات یونین کے عہدیدار اور انسانی قوت سے متعلق ادارے کے حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں.

اس موقع پر دسمبر میں کراچی میں ہونے والی Build Asia2017 کی بین الاقوامی نمائش میں ایرانی مندوبین کے لئے خصوصی اسٹال کے قیام، ٹائل کی خرید و فروخت کے شعبے میں مسائل کا ازالہ اور پاکستانی وفد کے آئندہ دورہ ایران پر تعمیری فیصلے کئے گئے.

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت
فرانس ؛ تول شہر میں مسجد كی بے حرمتی كرنے والوں كو ...
آمریکہ میں اسماء حسنیٰ الہی کی نمائش کا انعقاد
امریکہ میں ایک مسجد کی تعمیر پر پابندی

 
user comment