اردو
Tuesday 16th of April 2024
0
نفر 0

پاکستان میں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا

پاکستان میں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس رپورٹ کے مطابق پرچم کشائی کی مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کی بجائے کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی ۔ صدر پاکستان ممنون حسین نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ پرچم کشائی کی رسم ادا کرنے کے بعد قوم سے خطاب کیا ۔ صدر پاکستان نے اپنے خطاب میں کامیابی کے لئے قانون کے احترام اور اصول پسندی پر زور دیا۔ انھوں نے نوجوانوں سے سفارش کی کہ دانش مندی کا مظاہرہ کرکے قومی مقاصد کی تکمیل کا ذریعہ بنیں۔ انھوں نے اسی طرح تقریب میں چین کے نائب وزیر اعظم کی شرکت کا شکریہ ادا کیا اور پاک چـین دوستی کے استحکام پر زوردیا ۔تقریب میں چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہ، اراکین پارلیمان، سفارتی نمائندے اوراعلی سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی ۔ چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ نے بھی پاکستان کے یوم آزادی  کی قومی تقریبات میں شرکت کی جس کے لئے وہ خاص طورپر اسلام آباد  پہنچے ہیں ۔پرچم کشائی کی تقاریب کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان میں ریلیاں اور جلوس بھی نکالے گئے ۔ پاکستان میں جشن آزادی کی سیکورٹی کے لئے ، پولیس کے علاوہ دیگر سیکورٹی دستوں کے بھی ہزاروں اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں ۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یمن پر تھونپی گئی چار سالہ تباہ کن جنگ میں سعودی ...
جنوبی افریقہ؛ ڈربن میں ایک رات قرآن کے ساتھ
پاکستان میں اہدافی دہشتگردی کا ایک اور سانحہ، ...
صاحبزادہ حامد رضا: کشمیر جل رہا ہے اور عالمی ...
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جارحیت جاری، مزید 2 ...
پاراچنار کے متاثرین عوام نے نواز شریف کی امداد ...
صحیح بخاری پر ایک اجمالی نظر
رہبر انقلاب اسلامی: ایرانی نوجوان امریکا اور ...
یمن پر تازہ سعودی جارحیت میں ایک درجن بچے شہید
حقوق بشر علوي سے حقوق بشر غربي تک

 
user comment