اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

ثابت علی ساجدی: شہید قائد علامہ عارف حسینی نے ملت تشیع کو سیاسی اہمیت کا احساس دلایا

کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر ثابت علی ساجدی نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی ہمہ گیر شخصیت آپ کے مکتب میں فیض حاصل کرنے والے تمام لوگوں کیلئے ایک کامل نمونے کی حیثیت رکھتے تھی، آپ صبر و حلم، زہد و تقوی، ایثار و فداکاری، شجاعت و بہادری اور حسن خلق جیسے اعلیٰ انسانی صفات سے متصف عظیم انسان تھے، شہید عارف حسینی کا دور قیادت پاکستان میں آمر جنرل ضیاء کی فوجی حکومت کے خلاف سیاسی جماعتوں کی جدوجہد کے دور سے مطابقت رکھتا تھا، چنانچہ آپ نے پاکستانی سیاست میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے طویل جدوجہد کی۔ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 29 ویں برسی کی مناسبت سے حیدرآباد میں منعقدہ تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ثابت علی ساجدی نے کہا کہ اس سے قبل پاکستانی سیاست میں علماء کا مؤثر کردار نہیں تھا، لیکن شہید عارف حسینی نے اپنے ملک گیر دورہ جات، لانگ مارچ، کانفرنسز اور دیگر پروگرامات کے ذریعے دین اور سیاست کے تعلق پر زور دیتے ہوئے بقول علامہ اقبال ’ہو سیاست دین سے جدا تو بن جاتی ہے چینگزی‘ کے مصداق ملت تشیع کو سیاسی اہمیت کا احساس دلایا، اس سلسلے میں لاہور کی عظیم الشان قرآن و سنت کانفرنس قابل ذکر ہے۔

ثابت علی ساجدی نے کہا کہ آپ پاکستانی شہری ہونے کے ناطے سیاسی و اجتماعی امور میں ہر مسلک و مکتب اور زبان و نسل سے تعلق رکھنے والوں کی شرکت کو ضروری سمجھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی نے پاکستان میں امریکی ریشہ دوانیوں کو نقش بر آب کرنے اور قوم کو سامراج کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرنے کیلئے بھی انتہائی مؤثر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ شہید عارف حسینی اتحاد بین المسلمین کے عظیم علمبردار تھے، آپ فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کے شدید مخالف تھے، اس سلسلے میں آپ نے علمائے اہلسنت کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کی صفوں میں وحدت و یکجہتی کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ اصغریہ علم و عمل تحریک شہید قائد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور آپ کی فکر کو پاکستان میں عام کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے گی

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment