اردو
Thursday 28th of March 2024
0
نفر 0

علامہ سید ہاشم موسوی: شہید علامہ عارف حسین الحسینی کا اصل قاتل امریکہ ہے

علامہ سید ہاشم موسوی: شہید علامہ عارف حسین الحسینی کا اصل قاتل امریکہ ہے

کی رپورٹ کے مطابق علامہ سید ہاشم موسوی نے علامہ شہید عارف حسین الحسینی کی انتیسویں برسی کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا مخالف تھا اور اس نے پاکستان کے اس وقت کے صدر جنرل ضیا الحق سے علامہ عارف حسین الحسینی کو راستے سے ہٹانے کو کہا تھاعلامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ ضیا الحق خود بھی علامہ عارف حسین الحسینی کی سرگرمیوں کو اپنے لیے خطرہ تصور کرتا تھا کیونکہ آپ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارہ قائم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے تھے۔قابل ذکر ہے کہ شیعیان پاکستان کے سابق قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کو پانچ اگست انیس اٹھاسی کو ایک سازش کے تحت مسلح افراد نے ان کے ہی قائم کردہ مدرسے میں نماز صبح کی ادائیگی کے وقت شہید کردیا تھا۔علامہ عارف حسین الحسینی، اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے شاگردوں میں سے تھے اور انہوں نے پاکستان میں اسلامی نظریات کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا۔شہید عارف حسین الحسینی آخری دم تک پاکستان میں بدعنوانیوں اور ظلم کے خلاف جدو جہد کرتے رہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حقوق بشر علوي سے حقوق بشر غربي تک
انوکھا احتجاج
غرب اردن میں فلسطینیوں کے حملے میں 6 صہیونی فوجی ...
پاکستان میں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا ...
آئی ایس او پاکستان کی اجلاس مجلس عاملہ
پاکستان؛ کرم ایجنسی میں امام علی(ع) کے یوم شہادت ...
مغربی ممالک افغانستان میں طالبان اور داعش کی مدد ...
داعش سے مقابلہ کر کے ایران بشریت کی سب سے بڑی خدمت ...
حدیث نجوم پر عقلی اور نقلی نقد
علامہ سید ہاشم موسوی: شہید علامہ عارف حسین ...

 
user comment