اردو
Wednesday 17th of April 2024
0
نفر 0

آیت اللہ محسن حیدری: تعلیمات اہل بیت کی ترویج ایک زندہ رہ جانے والی اور موثر کوشش ہے

آیت اللہ محسن حیدری: تعلیمات اہل بیت کی ترویج ایک زندہ رہ جانے والی اور موثر کوشش ہے

کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم کونسل میں صوبہ خوزستان کے عوامی نمائندے آیت اللہ محسن حیدری نے امام رضا علیہ السلام کی شان میں عربی اشعار کا عالمی فیسٹیول کی ایک نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر اسلامی فکر و ثقافت کی ترویج کی کوششیں کرنا ایک انتہائی اہم اور موثر قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ آشنائی کے لیے تعلیمات اہل بیت کی ترویج اور نشر و اشاعت کے لیے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات لوگوں کو معرفت کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر سے متعارف کرواتی ہیں اور بے شک لوگ اپنی پاکیزہ فطرت کے مطابقت رکھنے والی ان تعلیمات سے آشنائی کے بعد اہل بیت علیہم السلام کے عاشق ہو جاتے ہیں۔
آیت اللہ حیدری نے کہا کہ خالص اسلام محمدی کی نشر و اشاعت اور ترویج میں انقلاب اسلامی کا بنیادی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی برکت سے اہل بیت کی تعلیمات سے آشنائی کے حوالے سے لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ ماحول فراہم ہوا ہے، کیونکہ انقلاب اسلامی نے کئی رکاوٹوں کو دور کر دیا اور فقہ اہل بیت کا دور دورہ ہوا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

دہشت گردی کے واقعات استحکام پاکستان کے خلاف گہری ...
یمن پر تھونپی گئی چار سالہ تباہ کن جنگ میں سعودی ...
جنوبی افریقہ؛ ڈربن میں ایک رات قرآن کے ساتھ
پاکستان میں اہدافی دہشتگردی کا ایک اور سانحہ، ...
صاحبزادہ حامد رضا: کشمیر جل رہا ہے اور عالمی ...
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جارحیت جاری، مزید 2 ...
پاراچنار کے متاثرین عوام نے نواز شریف کی امداد ...
صحیح بخاری پر ایک اجمالی نظر
رہبر انقلاب اسلامی: ایرانی نوجوان امریکا اور ...
یمن پر تازہ سعودی جارحیت میں ایک درجن بچے شہید

 
user comment