اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

سعودی عرب میں طوائف الملوکی ہوگی / داعش سعودی عرب کی سڑکوں پر خون کی ہولی کھیلے گی

کی رپورٹ کے مطابق مراکش کے مشہور ماہر نجوم "علي عبد الرحمن العيس" نے تیونس کے چینل "المغاربية التونسية" کو انٹرویو دیتے ہوئے پیشنگوئی کی ہے کہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں بڑی جنگ چھڑے گی اور یہ ریاستیں وسیع اور تیز رفتار تبدیلوں سے دوچار ہونگی۔
"وطن یغرد" نامی ویب سائٹ نے علی عبدالرحمن العیس کے حوالے سے لکھا: شام کی جنگ بشارالاسد کی کامیابی پر اختتام پذیر ہوگی اور خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے درمیان موجودہ اختلافات کے سائے میں جنگ و نزاع کا یہ سلسلہ سعودی عرب تک پہنچ جائے گا۔
العیس کے مطابق، خطے میں ایک عظیم لڑائی کا آغاز ہوگا اور اس کی چنگاریاں قطر سے اٹھیں گی، بعدازاں داعش اچانک سعودی عرب کی سڑکوں پر ظاہر ہوگی اور عرب اور عالمی ذرائع ابلاغ حیرت کے ساتھ پوچھیں گے کہ داعشی عناصر کب اور کہاں سے یہاں پہنچے ہیں۔
العیس نے کہا ہے: سعودی عرب کی خانہ جنگی اور اختلافات کے نتیجے میں یہ ملک متحارب قبائل کے ملک میں تبدیل ہوجائے گا اور ہر قبیلہ اپنے امیر کے ہاتھ پر بیعت کرے گا اور داعش کی بغاوت کی وجہ سے اس ملک میں خون کی ندیاں بھائی جائیں گی۔
انھوں نے کہا: ملک شام کے بحران کا آغاز موسم سرما سے ہوگا اور اس ملک میں جنگ کے متبادل کے طور پر ورزش، نمائش اور ہنر کو رواج ملے گا، شام مشرق کے پیرس میں بدل جائے گا اور شام کے صدر بشار الاسد اہم فیصلے کریں گے، خاص طور پر ذرائع ابلاغ کو بہت زيادہ آزادیاں دیں گے، اور شام کو ایسے ملک میں تبدیل کریں گے جہاں قانون کی حکمرانی ہوگی اور یہ ملک دوسروں کے لئے نمونہ اور مثال کے طور پر ابھرے گا۔
انھوں نے کہا: لبنان شام سے مدد کی درخواست کرے گا اور دمشق لبیک کہے گا اور اس ملک کو ـ اس کے خلاف تیار کردہ عظیم ـ سازش سے نجات دلائے گا۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment