اردو
Tuesday 23rd of April 2024
0
نفر 0

موصل میں جشن ، عمارتوں پر عراقی پرچم نصب

موصل میں جشن ، عمارتوں پر عراقی پرچم نصب
عراقی ذرائع نے موصل قدیم میں عمارتوں پر جھنڈے لہرا کر اور جشن منا کر داعش کے خلاف اپنی کامیابی کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قدیم موصل میں چھتوں پر عراق کا پرچم لہرا دیا گیا ہے اور عوام اور سیکورٹی اہلکار سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں جبکہ عراقی رضاکاروں نے داعش کے قبضے سے موصل قدیم کی آزادی کے بعد سڑکوں سے ملبہ ہٹانا شروع کر دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے گلی کوچوں اور کھنڈرات میں چھپے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کی تلاش کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
صوبہ نینوا کے ایک عراقی ذریعے نے شہر تلعفر میں داعش کے اڈوں پر بمباری کی بھی خبر دی ہے۔
اس بمباری میں بارہ داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
دریائے دجلہ کے کنارے عراقی فورسز کے ہاتھوں داعش دہشت گردوں کا محاصرہ کر لئے جانے کے بعد داعش کے خودکش بمباروں نے خود کو دھماکوں سے اڑانا شروع کر دیا ہے جو عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے مقابلے میں ان کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ایک سعودی سرغنہ ابوحفصہ کو موصل کے مغربی محور سے بھاگتے ہوئے ہلاک کر دیا۔
کہا جا رہا ہے کہ ابواحمد العراقی نامی داعش کا ایک اور سرغنہ بھی نینوا میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
موصل کا قدیمی علاقہ سنیچر کو عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے مکمل کنٹرول میں آگیا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اسلام مخالف ريلی میں وايلڈرز كی شركت
اسلام کو خطرہ قرار دے کر ویٹی کن بھی اسلام اور ...
فرانس ؛ پوليس نے مسجد كی بے حرمتی كے الزام میں چند ...
البانیہ میں اسلامی علوم يونيورسٹی كی تاسيس
جرمنی ؛ اسلامی تعليم و تربيت میں مصروف عمل معلمين ...
الوفاق نے بحرین میں مساجد و حسینہ کی مسماری پر ...
مسلم ممالک میں امریکہ اور اوبامہ سے نفرت میں ...
البانیہ میں سب سے بڑے اسلامك كمپليكس كی تعمير
قرآن مجيد كی توہين تمام انبياء كرام كی توہين كے ...
ہالینڈ عدالت نے مسلمان طالبہ کے نقاب پر پابندی ...

 
user comment