اردو
Thursday 28th of March 2024
0
نفر 0

جنوبی افریقہ؛ ڈربن میں ایک رات قرآن کے ساتھ

    جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن کی مسجد امام حسین (ع) میں، شب قدر کے موقع پر ’’ایک رات قرآن کے ساتھ‘‘ کے عنوان سے ایک روحانی اور قرآنی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن کی مسجد امام حسین (ع) میں، شب قدر کے موقع پر ’’ایک رات قرآن کے ساتھ‘‘ کے عنوان سے ایک روحانی اور قرآنی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایران سے آئے ہوئے قاری آقائے آزر پیرا کاظم نے تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز کیا۔ اس کے بعد دعائے افتتاح کی تلاوت کی گئی جسے قاری جناب رضا معلاوی نے قرائت کیا جبکہ دعائے توسل کی تلاوت آقای مجتبیٰ عباسی نے کی۔
آخر میں اسمائے حسنیٰ الہی کو تواشیح کی صورت میں پڑھا گیا جبکہ نعتیہ کلام بھی پیش کیا گیا۔ جسے حاضرین نے کافی پسند کیا۔
اس قرآنی پروگرام میں اہل تشیع کے علاوہ کثیر تعداد میں برادران اہل سنت نے بھی شرکت کی۔
آخر میں مسجد کے امام حجۃ الاسلام حسین عباس ترابی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حقوق بشر علوي سے حقوق بشر غربي تک
انوکھا احتجاج
غرب اردن میں فلسطینیوں کے حملے میں 6 صہیونی فوجی ...
پاکستان میں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا ...
آئی ایس او پاکستان کی اجلاس مجلس عاملہ
پاکستان؛ کرم ایجنسی میں امام علی(ع) کے یوم شہادت ...
مغربی ممالک افغانستان میں طالبان اور داعش کی مدد ...
داعش سے مقابلہ کر کے ایران بشریت کی سب سے بڑی خدمت ...
حدیث نجوم پر عقلی اور نقلی نقد
علامہ سید ہاشم موسوی: شہید علامہ عارف حسین ...

 
user comment