اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

امت مسلمہ ہوشیار رہے، دشمن اسرائیل ہے ایران نہیں: فلسطینی مزاحمتی تحریک

ریاض اجلاس میں فلسطینی مزاحمت کا سامنا کرنے کے لئے جو باتیں کہی گئیں، وہ متحد ہونے کے لئے ہمارے عزم و ارادے کو اور مستحکم کرتی ہیں۔ غاصب صیہونی اپنے دست راست امریکہ اور ان کے جرائم میں شریک آل سعود کی مدد سے کھلم کھلا فلسطینی مزاحمت کو کچلنے کی کوششوں میں سرگرم ہیں کیونکہ ٹرمپ نے اپنے سفر کے آغاز میں ہی کہا تھا کہ ان کے تل ابیب اور ریاض دوروں کا اصل ہدف عربوں اور صہیونیوں کے درمیان تعلقات استوار کرنا ہے۔

فلسطین کی قومی محاذ تنظیم کے رہنما ہانی الثوابتہ کا کہنا ہے کہ ہم اس امریکی صدر کے دورے کا استقبال نہیں کر سکتے کیوںکہ اس دورے سے متعدد خطرات لاحق ہیں۔ ان دوروں کا سب سے بڑا خطرہ کچھ عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم کرتے ہوئے فلسطینی ارمانوں کا گلا گھونٹنا ہے۔ مسئلہ فلسطین اپنی تاریخ کے سب سے نازک دور سے گزر رہا ہے۔ فلسطینی تحریک کے رہنما ہوشیار رہیں اور اپنے وطن اور سرزمین مزاحمت کی طرف واپس لوٹ آئیں۔

ٹرمپ دوروں کے پیش نظر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا اور امریکی صدر کے مقبوضہ فلسطین اور سعودی دورے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مزاحمتی تنظیموں نے اعلان کیا کہ یہ دورے صرف صیہونی مفادات کے حصول کی خاطر کئے گئے ہیں کیوںکہ امریکہ حسب سابق آج بھی ہمارا دشمن ہے۔ اس نے صیہونیوں کی مدد میں کبھی کوئی کوتاہی نہیں کی ہے۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما خالد البطش نے کہا کہ فلسطینی ارمانوں پانی پھیرنے کی اس سیاسی سازش سے سب سے زیادہ فائدہ جسے حاصل ہوگا وہ غاصب صیہونی ہے۔ ہم اس سازش کے انجام اور نتائج کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں ہم امت مسلمہ اور اپنی عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سازش کا سامنا کریں۔ ہم عرب معاشرے، سعودی عرب اور خلیج فارس کی دیگر عرب حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے آباواجداد کی غطیوں کو نہ دہرائیں جب انہوں نے سلطنت عثمانیہ کے خلاف برطانیہ کیساتھ اتحاد کیا تھا جس کا نتیجہ غاصب صیہونی ریاست کا قیام اور بہت سے ممالک اور حکومتوں کا زوال تھا۔ ہمیں خبردار اور ہوشیار رہنا چاہئے کہ امت مسلمہ کا دشمن ایران نہیں بلکہ اسرائیل اور اس کی حمایت کرنے والے اسلام اور امت مسلمہ کے دشمن ہیں۔

ان دوروں کا ہدف غاصب صیہونی اور فلسطین اتھارٹی کے درمیان براہ راست بات چیت نیز دو طرفہ روابط کو بڑھانا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کوشش کر رہا ہے کہ فلسطینی خوابوں کا گلا گھونٹ کر امریکہ کی خوشنودی حاصل کرے تاکہ اپنے آپ کو یمن کی دلدل سے نکال سکے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment