اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

امام خمینی ؒ کی 28ویں برسی، کشمیر یونیورسٹی میں انجمن شرعی کے اہتمام سے سیمینار

امام خمینی ؒ کی 28ویں برسی، کشمیر یونیورسٹی میں انجمن شرعی کے اہتمام سے سیمینار

سرینگر/بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ کی 28 برسی کی مناسبت سے کشمیر یونیور سٹی کے کنوکیشن ہال میں جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے پُر وقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ”امام خمینیؒ ملت ساز قائد “ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں جن مقررین نے موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال کیا اُن میں انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی ،انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانون گو، ریٹائر جسٹس حکیم امتیاز حسین صاحب، جناب سید تفضل صاحب سابقہ ایکذیکیٹیو پرزیڈنٹ جے کے بنک، سید محمد حسین موسوی شامل ہی۔ سید حسین موسوی نے تلاوت کلام پاک ، جناب غلام حسن غمگین نے ہدیہ نعت کی سعادت حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض ایڈوکیٹ غلام احمد نیازی نے انجام دیئے۔ مقررین نے امام خمینی ؒ کو عصر حاضر کی ولولہ انگیز ملت ساز شخصیت قرار دیتے ہوئے آپ ؒکے انقلاب آفرین اقدامات، افکار و نظریات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے خطاب میں جذبہ ¿ ملت سازی کوامام خمینیؒ کے کردار و عمل کا سب سے نمایاں پہلو قرار دیا۔ آغا صاحب نے سعودی عربیہ کی سرپرستی میں متحدہ اسلامی ممالک کے فوج کی تشکیل کو امریکی گیم پلان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فوج میں ایران ، عراق، شام اور لبنان جیسے اہم اسلامی ممالک کو شامل کرنے سے صریحاً انکار سے سعودی عرب کے اس منصوبے کی اصل عزائم اور مقاصد خود بخود واضح ہوجاتے ہیں۔ امریکی صدر کے حالیہ سعودی عرب دورے کے دوران درجنوں اسلامی ممالک کے سربراہان کو ریاض میں جمع کرنا اور ایران اور اس کے حلیفوں کے خلاف زہر افشانی کا واحد مقصد دنیائے اسلام کو شیعہ سُنی بلاکوں میں تقسیم کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ، ایران اور سعودی عربیہ دنیائے اسلام کے تین اہم ترین ممالک ہیں ، اگر یہ تین ممالک قرآن و سنت کے تقاضوں کے تحت متحد ہوجاتے تو استکباری قوتوں کا کوئی بھی اسلام اور مسلم دشمن منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔ مولانا خورشید احمد قانون گو نے عنوان کے مناسبت سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملت ساز قائد وہی ہوتا ہے جو اللہ اور رسول (ص) کی اطاعت میں یکتائے زمانہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملت ساز قائد کو جن بلند اخلاق اور صفات کا حامل ہونا چاہئے امام خمینی ؒ نے ایسی صفات بدرجہ اُتم موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ خادمین حرمین کا صدر ٹرمپ جیسے بدترین اسلام اور مسلمان دشمن امریکی سربراہ کا سعودی عربیہ میں پُرتپاک استقبال دنیائے اسلام کے عزت و وقار کے منافی ہے ۔ ریٹائر جسٹس حکیم امتیاز حسین صاحب نے امام خمینیؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ علامہ اقبال کے تصورات، افکار اور تمناوں کے عملی نمونہ تھے۔ اقبال جس انقلاب اور بیداری کے متمنی تھے امام خمینیؒ نے ایران میں وہ انقلاب برپاہ کیا۔ جناب سید تفضل عالمگیر صاحب نے امام خمینیؒ کو گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ کے انقلاب کا مقصد ایران میں احیائے اسلام اور دنیائے اسلام میں دینی اور سیاسی بیداری کیلئے مسلمانوں کو راغب کرنا تھا، جس میں امام خمینیؒ کامیاب ہوئے۔ تفضل صاحب نے کہا کہ امام خمینیؒ دنیا کی پہلی شخصیت ہے جو جلاوطنی کے بعد اپنے وطن میں اس حال میں داخل ہوئے کہ ملک کی ایک تہائی آبادی آپ کے استقبال کیلئے امنڈ آئے۔ حجة الاسلام سید محمد حسین نے کہا کہ ایران اور دیگر اسلامی ممالک میں یہی واضح فرق اور امتیاز ہے کہ ایران اُن اسلام دشمن قوتوں کے ساتھ دوستی پر آمادہ نہیں جن سے متعلق قرآن حکیم نے واضح کیا ہے کہ یہ مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید ایک ملت ساز کتاب ہے اور اس کتاب پر مکمل طور پر عمل کرنے والا مسلمان ہی ملت ساز قائد بن سکتا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment