اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

مانچسٹر شہر میں ایمرجنسی نافذ / مانچسٹر ایرینا دھماکے میں 70 افراد ہلاک و زخمی

مانچسٹر شہر میں ایمرجنسی نافذ / مانچسٹر ایرینا دھماکے میں 70 افراد ہلاک و زخمی
برطانیہ کے شہرمانچسٹر ارینا میں کانسرٹ کے دوران زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر ایرینا کے سٹی سینٹر میں امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کا کانسرٹ جاری تھا کہ زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کانسرٹ میں موجود 20 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

برطانیہ کے وزیراعظم نے واقعے کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے مانچسٹر شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور سیکیورٹی ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔

ادھر برطانوی پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکہ ایرینا کے داخلی دروازے کے قریب ہوا، اس وقت کانسرٹ میں 20 ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔

علاوہ ازیں برطانوی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکہ خودکش بھی ہو سکتا ہے تاہم دھماکے کے بعد ہیلی کاپٹرز سے متاثرہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے اور قریب ہی موجود وکٹوریہ اسٹیشن پر ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ شہریوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دھماکے کی ایک عینی شاہد کے مطابق، وہ ایرینا سے نکل ہی رہی تھی کہ زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد ہزاروں افراد کے چیخنے چلانے کی آوازیں آنے لگیں ۔

دوسری جانب آریانہ گرانڈے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 سالہ امریکی گلوکارہ ٹھیک ہیں۔

واضح رہے کہ مانچسٹر ایرینا یورپ کا سب سے بڑا ان ڈور ایرینا ہے جس کا افتتاح 1995 میں کیا گیا تھا، جبکہ یہ کانسرٹس اور کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے مشہور جگہ سمجھی جاتی ہے۔

2005 میں دہشت گردوں کی جانب سے لندن کے زیرزمین سفری نظام کو نشانہ بنایا گیا تھا اورخودکش حملے کئے گئے تھے جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment