اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

آل سعود کے گماشتوں کا العوامیہ کی شیعہ بستی پر ایک بار پھر حملہ

عینی شاہدین کے مطابق سعودی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے المسورہ کے علاقے پر مختلف قسم کے ہتھیاروں سے حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی راکٹ بھی فائر کیے ہیں۔ایک اور خبر کے مطابق، سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے اس علاقے کے مکینوں کو زبردستی گھروں سے بے دخل کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں عوام کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔سعودی سیکورٹی فورس کے حملے میں متعدد رہائشی مکانات اور گاڑیوں کے تباہ ہونے کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔سعودی سیکورٹی فورس نے پچھلے کئی روز سے المسورہ کے قدیم اور تاریخی علاقے کا محاصرہ اور عام لوگوں کو نشانہ بنا رکھا ہے اور متعدد مکانات کو مسمار کردیا ہے۔ سعودی حکومت محصور لوگوں تک غذائی اشیا اور خورد و نوش کا سامان بھی نہیں پہنچنے دے رہی ہےمقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکڑوں کی تعداد میں سعودی اہلکار علاقے میں موجود ہیں اور بلڈوزروں اور بھاری ہتھیاروں سے لوگوں کے گھروں کو منہدم کررہے ہیں۔اپنے گھروں کے انہدام کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر سعودی سیکورٹی فورس کی براہ راست فائرنگ میں درجنوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا ...
لیبیا کے شہر طرابلس میں 3 زوردار بم دھماکے، کئی ...
فرانس میں دہشت گردانہ حملوں پر تحریک انصار اللہ ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...
بنگلہ ديش؛ اسلام كی توہين كرنے والے مصنف كی ...
صہیونی ریاست کی آخری سانسیں
نيويارك میں ابراہيمی اديان كے آرٹ شاہكاروں كی ...
طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل/ ...
عراق کے صوبہ الانبار میں 34 وہابی داعش دہشت گرد ...
انگلستان کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا ...

 
user comment