اردو
Saturday 20th of April 2024
0
نفر 0

موصل کے بڑے فوجی اڈے کو دہشتگردوں سے آزاد کرا لیا گیا

موصل کے بڑے فوجی اڈے کو دہشتگردوں سے آزاد کرا لیا گیا
عراقی فوج نے داعش دہشت گرد گروہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے تدمر کیمپ کو، کہ جسے یہ گروہ بچوں اور نوجوانوں کو تربیت دینے کے لئے استعمال کرتا تھا، اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے داعش دہشت گرد گروہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے تدمر کیمپ کو، کہ جسے یہ گروہ بچوں اور نوجوانوں کو تربیت دینے کے لئے استعمال کرتا تھا، اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

ذرائع‌ کے مطابق عراق کے صوبے نینوا میں موصل ایئرپورٹ کے قریب اس کیمپ سے کافی مقدار میں ہتھیار اور فوجی سازوسامان برآمد کیا گیا ہے۔

یہ فوجی اڈہ، زمین کے، چھے میٹر اندر سرنگ کی شکل کا ہے جہاں داعش دہشت گرد گروہ بچوں اور نوجوانوں کو فوجی تربیت دیتا تھا۔

عراقی فوج نے موصل کی جانب شمال مغرب کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے مغربی نینوا اور شام کی سرحد کی طرف داعش دہشت گردوں کے فرار کا راستہ بند کر دیا ہے۔

موصل کے جنوبی علاقے میں بھی عراقی سیکورٹی اہلکار دہشت گردوں کو شکست دیتے ہوئے وادی حجر کے علاقے میں داخل ہو گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی موصل کو آزاد کرانے کے لئے ایک لاکھ عراقی فوجیوں کی شرکت سے عراقی کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے حکم سے گذشتہ ہفتے فوجی آپریشن کا آغاز ہوا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

" ڈھاكہ ۲۰۱۲ میں جہان اسلام كا ثقافتی دار الحكومت ...
روسی صدر مصر کا دورہ کریں گے
مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح

 
user comment