اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

افغانستان میں دھماکہ، 26 افراد ہلاک و زخمی

کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں افغان فوجی اہلکار بینک سے تنخواہ لینے پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا۔

حکام نے کہا کہ خودکش حملے میں خواتین و بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

ہلمند پولیس چیف آغا نور کِنتوز نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ خودکش کار حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوئےہلاک ہونے والوں میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زَواک نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی، جس کے نتیجے میں کئی فوجی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہلمند کا حملہ حال ہی میں امریکا کی جانب سے ضلع سنگن میں کی جانے والی کارروائی کا جواب ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment