اردو
Saturday 20th of April 2024
0
نفر 0

ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام

ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام
ایران میں اسلامی انقلاب کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں میں لاکھوں افراد شریک ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ اسلامی انقلاب کی 38ویں سالگرہ کی مناسبت سے مختلف شعبہ ہائے زندگی اور قوموں سے تعلق رکھنے والے ایرانی عوام آج صبح سویرے ہی سڑکوں پر نکل آئے جبکہ 9 بجے صبح ملک گیرریلیوں کا آغازہوا جن میں لاکھوں ایرانی مرد،عورتیں ،بچے اور بوڑھے شریک ہیں۔

ریلی کے شرکاء اسلام، مسلمانوں کے مابین اتحاد وحدت انقلاب، رھبر انقلاب اسلامی کے حق میں اور اسی طرح امریکہ اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے ہیں۔

آج كے دن ايرانی حكومت اور غيرتمند قوم 38ويں جشن آزادی كی تقريبات كو مذہبی اور قومی عقيدت كے ساتھ منا رہی ہيں.

اس حوالے سے بڑی تقريب تہران كے آزادی اسکوائرميں ہوگی اورصدر مملكت حسن روحانی ريليوں كے اختتام پر خطاب كريں گے.

ايران كے مختلف شہروں ميں ہونے والی تقريبات اور ريليوں ميں حكومتی اركان، مسلح افواج كے حكام، مذہبی رہنما اور اہم شخصيات بھی شريك ہیں.

ملك بھر ميں ہونے والی جشن آزادی كی تقريبات ميں ملی نغمے، اور ملكی ثقافت كے فروغ پرمبنی پروگرام كا انعقاد كيا گياہے

بلاشبہ آج پوری ايرانی قوم كے ليے خوشی و مسرت كا دن ہے كيونكہ اس روز ايران نے ايک ظالم اور سامراجی حكومت سے آزادی حاصل كی تھی.

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment