اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

بحرین کے سیاسی قیدیوں کی سزائے موت کے اقدام پر، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے نائب سربراہ کا سخت رد عمل

بحرین کے سیاسی قیدیوں کی سزائے موت کے اقدام پر، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے نائب سربراہ کا سخت رد عمل

بحرین میں آل خلیفہ رژیم کے ہاتھوں تین سیاسی قیدی نوجوانوں کو پھانسی دئے جانے کے اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے نائب سربراہ آیت اللہ قربانعلی دری نجف آبادی نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے جس کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
أُذِنَ لِلَّذينَ يُقاتَلونَ بِأَنَّهُم ظُلِموا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ عَلىٰ نَصرِهِم لَقَدير؛ وہ لوگ جو قتل و غارت کا نشانہ بنائے جاتے ہیں انہیں جہاد کی اجازت دی گئی ہے چونکہ وہ مظلوم واقع ہوئے ہیں اور خدا ان کی نصرت پر قادر ہے (سورہ حج، آیت ۳۹)
بحرین کے حکمرانوں کی تازہ جارحیت نے سب کو متاثر کر دیا۔ یقینا بحرین کے مظلوم شہداء امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں اجر و ثواب کے مالک ہوں گے۔ خداوند عالم بحرین کے شریف عوام اور ظلم و ستم کی قربانی بننے والے مظلوم گھرانوں کو صبر و اجر اور بہترین سرانجام عنایت فرمائے۔
سچ میں اس قوم کے ساتھ جو صرف عدل و انصاف کی مانگ کرتی ہو کیا اس طرح کا ظالمانہ اور جابرانہ رویہ اپنایا جائے؟ اور جھوٹے اور جعلی الزامات کی بنا پر ان کے جوانوں کا خون بہایا جائے؟ اور یا مزدور اور بکے ہوئے قاضیوں کے ذریعے ان کی شہریت منسوخ کرائی جائے؟ یا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کو محاصرے میں لیا جائے؟ یا دینی مقدسات کی انجام دہی ؛ جمعہ و جماعت اور امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی راہ میں روڑے اٹکائے جائیں؟ اور یا ملت بحرین کا امن و سکون چھینا جائے اور غیروں کو شہریت دے کر خوش کیا جائے؟
  الظلم لایدوم۔۔۔ (ظلم دیر پا نہیں رہ سکتا) بحرین کی مجاہد قوم اس بے انصافی کی جنگ میں کامیاب اور خداوند عالم کی بارگاہ میں سربلند ہو گی۔ اور آل خلیفہ اور اس کے حامی عدل الہی کی عدالت میں جواب دینے کے لیے خود کو تیار کر لیں اور جان لیں کہ خداوند متعال اشد المعاقبین‘‘( سخترین سزا دینے والا) ہے۔
امید ہے کہ عالم بشریت اور جہان اسلام کے حریت پسند افراد اس سے زیادہ ظالمین کو درندگی، بربریت اور تشدد کی اجازت نہیں دیں گے تاکہ بحرین کے مظلوم عوام عدل و انصاف اور امن و سکون کے سائے میں زندگی گزار سکیں اور اس سے زیادہ ان کے حقوق صیہونی جنایتکاروں کے پاوں تلے نہ روندے جائیں۔
                                                                               دری نجف آبادی
                                                           اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے نائب سربراہ

                                                                   

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت
فرانس ؛ تول شہر میں مسجد كی بے حرمتی كرنے والوں كو ...

 
user comment