اردو
Monday 21st of August 2017
code: 83371
آج مکہ مکرمہ پر قزاقوں، ڈاکوؤں اور جاہلوں کا قبضہ ہے: علامہ احمد اقبال رضوی

قائم قام مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم نے اس بیان کے ساتھ کہ نواز لیگ ان لوگوں کی نام لیوا ہے جنہوں نے حجاز مقدس کا نام تک تبدیل کرکے اپنے نام پر سعودی عرب رکھ دیا، کہا کہ آج مکہ مکرمہ پر قزاقوں، ڈاکوؤں اور جاہلوں کا قبضہ ہے۔

 تسنیم نیوز کے نمائندہ کے ساتھ بات چیت کے دوران قائم مقام سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے بہترین اخلاق سے اسلام پھیلے گا۔ عرب معاشرے نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا صادق اور امین کہا۔ لیکن آج ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے حکمران صادق اور امین ہونے کی بجائے بیت المال کو ایسے ہڑپ کر جاتے ہیں جیسے ان کے باپ کا مال ہو۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے رحمت اللعالمین کانفرنس کے انعقاد کیلئے کمیونٹی ہال دینے سے انکار پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے قائم مقام سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا کہنا تھا کہ کیا یہ کمیونٹی ہال ان کے باپ کی ملکیت تھا، جسے انہوں نے رحمۃ اللعالمین کانفرنس کے لئے دینے سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کا اس پر حق ہے۔ کیا یہ جرم نہیں ہے کہ میلاد کانفرنس کے لئے کمیونٹی ہال نہیں دیا گیا۔ کیا تمہیں اتحاد اور بھائی چارے کا کام برا لگتا ہے۔ اسی ہال کے اندر اگر فحاشی و عریانی اور تکفیریت کاکام ہوتا تو نواز لیگ بخوشی کمیونٹی ہال دے دیتی۔

انہوں نے کہا کہ یہ نواز لیگ ان لوگوں کی نام لیوا ہے جنہوں نے حجاز مقدس کا نام تک تبدیل کرکے اپنے نام پر سعودی عرب رکھ دیا۔ آج مکہ پر قزاقوں، ڈاکوؤں اور جاہلوں کا قبضہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج انہوں نے اتحاد کے نام پر امت کو تقسیم کرکے رکھ دیا ہے اور ہماری سعودی پٹھو حکومت نے بیس کروڑ عوام کی توہین کرتے ہوئے آرمی چیف کو چند ریالوں کے عوض بیچ دیا ہے۔ ملک میں داعش کی بھرتیاں ہو رہی ہیں، ملک کو اپنے جرنیلوں کی زیادہ ضرورت تھی۔

user comment
 

latest article

  نائیجیریا؛ خود کش حملے میں 27 افراد ہلاک
  سعودی عرب، العوامیہ کے شیعہ نشین علاقے المسورہ کو مکمل طور ...
  سعودی عرب، العوامیہ کے شیعہ نشین علاقے المسورہ کو مکمل طور ...
  تفتان سرحد پر زائرین کو سکیورٹی کے نام پر پریشان کئے جانے کے ...
  سپاہ پاسداران انقلاب براہ راست شام میں داعش کے خلاف میدان ...
  افغانستان کے علاقے میرزا ولنگ میں شیعوں کی اجتماعی قبروں کا ...
  آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے ذریعے سیاسی کارکنوں کی ...
  مغربی افریقہ: بورکینافاسو میں ریسٹورینٹ پر دھشتگردانہ ...
  ریاست کے محفوظ مستقبل کیلئے تمام سیاسی قوتیں متحد ہوجائیں: ...
  آئندہ پانچ سال کے لئے رہبر انقلاب نے مجمع تشخیص مصلحت نظام ...