اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

پاكستان، ايران كا يونيورسٹي شعبوں ميں باہمي تعاون پر تبادلہ خيال

پاكستان، ايران كا يونيورسٹي شعبوں ميں باہمي تعاون پر تبادلہ خيال

پاكستان ميں تعينات ايراني قونصلر اور بلوچستان صوبے كي يونيورسٹي كے وائس چانسلر نے دونوں ممالك كے سرحدي صوبوں كي يونيورسٹيوں كے درميان دوطرفہ تعاون بڑھانے كے طريقوں پر تبادلہ خيال كيا.

پاكستاني شہر 'كوئٹہ' ميں تعينات ايراني قونصلر جنرل 'محمد رفيعي' نے بلوچستان يونيورسٹي كے سربراہ پروفيسر ڈاكٹر 'جاويد اقبال' كے ساتھ ايك ملاقات ميں بلوچستان يونيورسٹي اور ايران كے صوبے سيستان و بلوچستان كي يونيورسٹيوں كے درميان مشتركہ تعاون كے حوالے سے بات چيت كي.

اس موقع پر ايراني سفارتكار نے پاكستان كي بلوچستان يونيورسٹي كے ساتھ طلباء اور اساتذوں كے وفود كے تبادلوں كے حوالے سے پيشكش كي جس كا پاكستاني فريق نے خيرمقدم كيا.

جامعہ بلوچستان كے وائس چانسلر نے ايران كے سرحدي صوبے ميں واقع زابل اور زاہدان يونيورسٹيوں ميں ماسٹرز اور پي ايچ ڈي سطح كے طالب علموں كو بھيجنے پر آمادگي كا اظہار كيا.

اس حوالے سے انہوں آٹھ طالب علموں كے ناموں پر مشتمل ايك فہرست ايراني قونصلر كو پيش كي اور كہا كہ توقع كي جاتي ہے كہ جلد دونوں سرحدي صوبوں كے درميان تعليمي وفود كے تبادلوں كے عمل كا آغاز ہوجائے گا.

جامعہ بلوچستان اس صوبے كي سب سے بڑي يونيورسٹي ہے جس كے تحت 80 كالج سرگرم ہيں. اس جامعہ ميں 500 سے زائد پروفيسرز شامل ہيں اور يہاں پہ ايران سٹڈيز كے نام سے بھي ايك خصوصي شعبہ قائم ہے جس ميں 100 طالب علم گريجويٹ اور انڈر گريجويٹ كي سطح پر تعليم حاصل كر رہے ہيں.

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرے. مولانا حسین ...
رواں سال کے اختتام تک ایران کے شہراصفہان کی سب سے ...
لورستان میں ۳۵۰ مساجد سے گرد و غبار صاف كيا جائے ...
قرآن كريم كی بے حرمتی امريكا كے خلاف ايك بہت بڑے ...
آیت اللہ سیستانی کی جانب سے عراق کے بے گھر سنی ...
ایک مولوی صاحب کو توهین رسالت پر عمرقید اور ...
کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کا ...
جناب جعفر طیار کے مزار کو بھی آگ لگا دی گئی
داغستانی طلباء كو مفت حج پر بھيجا جائے گا
مصر كی جامعہ الازہر نے شيعہ امام بارگاہ كی واضح ...

 
user comment