اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

شام کے مفتی اعظم کی ہندوستان کی مرکزی وزیر نجمہ ہیبت اللہ سے ملاقات

۔ نئی دہلی سے یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق شام کے مفتی اعظم ڈاکٹر محمد بدرالدین محمد ادیب حسون نے جمعرات کی شام کو ہندوستان کی مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہیبت اللہ سے ان کی
شام کے مفتی اعظم کی ہندوستان کی مرکزی وزیر نجمہ ہیبت اللہ سے ملاقات

۔ نئی دہلی سے یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق شام کے مفتی اعظم ڈاکٹر محمد بدرالدین محمد ادیب حسون نے جمعرات کی شام کو ہندوستان کی مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہیبت اللہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شام کی صورت حال اور دہشت گرد گروہ داعش سے شام کو درپیش خطرات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران نجمہ ہیبت اللہ نے شام کے مفتی اعظم کو شام کی صورت حال کے بارے میں ہندوستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔ نجمہ ہیبت اللہ نے کہا کہ شامی حکومت ہی سیاسی مذاکرات کے ذریعہ مسائل کا قابل قبول حل نکال کر تشدد پر قابو پا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام وسطی ایشیا میں ہندوستان کا دوست ملک ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ نجمہ ہیبت اللہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان شام میں امن و استحکام کا خواہاں ہے تاکہ ملک کو تشدد سے پاک کر کے شامی حکومت اپنے ملک کی ترقی اور عوامی بہبود کے کاموں پر توجہ مرکوز کر سکے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تقلید کیا ھے
مقدس میلانات
تعدّد ازواج
زکوٰة نہ دینے کا بیان
انسان کی مادی ضرورتیں قرآن اور سنت کی روشنی میں
وہ عقائد جن پر سنت شیعوں کو الزام دیتے ہیں
کیا مرد اور عورت کے درمیان عقل کے لحاظ سے کوئی فرق ...
کیا عرفان اسلامی صحیح ہے؟ اور کیا اس کی خاص ...
تصویر کے سامنے نماز
اصول فقہ کا مختصر تعارف

 
user comment