اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

چارلي ايبڈو ،جاہليت کا عکاسي

چارلي ايبڈو ،جاہليت کا عکاسي

اسلام ، امن و سلامتي کا دين ہے جو اپنے پيروکاروں کو تہذيب سکھاتا ہے - اسلام کے آنے کے بعد انساني معاشرے پر جو اثرات مرتب ہوۓ ہيں اس سے کسي طرح کا بھي انکار ممکن نہيں ہے - بدقسمتي کي بات يہ ہے کہ انساني تاريخ کے ہر دور ميں شيطاني طاقتوں نے انسان کو گمراہ کرنے کي کوشش کي ہے اور ہر اس راستے سے منحرک کيا جو منزل کي طرف جاتا ہے - آج پوري دنيا ميں اسلام سب سے تيزي سے پھيلنے والا دين ہے - جوں جوں سائنسي ترقي ہو رہي ہے اور دنيا کے دور دراز بسنے والے افراد تک اسلام کي روشني پہچ رہي ہے ، وہ اسلام کي روشني سے پر نور ہو رہے ہيں - اسلام کي بڑھتي مقبوليت شيطاني طاقتوں اور کفار کو ہرگز بھي گوارا نہيں اور ان اسلام مخالف طاقتوں نے امن پسند اسلامي معاشرے کو پرتشدد بنانے کے ليۓ بڑي مکاري کے ساتھ سازشوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے - امريکہ کي سي آئي اے اور اسرائيل کي موساد جيسي دہشتگرد ايجنسياں دنيا بھر سے پيشہ ور جرائم پيشہ افراد کا سہارا لے کر اسلام کے خلاف سازشوں ميں مصروف عمل ہيں - مسلمان ، تمام مذاھب کا احترام کرتے ہيں اور انسان کو صحيح راستے پر گامزن کرنے کے ليۓ اسلامي تعليمات کا عمل دخل بہت ہي مثبت ہے -

موجودہ دور ميں خود کو مہذب کہلانے والے معاشرے ميں ايسے واقعات رونما ہو رہے ہيں جو صرف اور صرف شيطاني ذہن کي عکاسي کر رہے ہيں - چارلي ايبڈو نے اپنے نئے شمارے ميں پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي شان ميں توہين آميز کارٹون شائع کئے جس کے خلاف دنيا کے مختلف ممالک خاص طور پر اسلامي ممالک ميں حاليہ دنوں ميں زبر دست مظاہرے ہوئے اور مسلمانوں نے اس توہين آميز اقدام کے خلاف اپني نفرت وبيزاري کا اعلان کيا -اس سلسلے ميں ترکي ، ہندوستان ،ايران ، پاکستان ، لبنان ،الجزائر ، اردن ، فلسطين اور نائيجر کي طرف اشارہ کيا جاسکتا ہے - اطلاعات کے مطابق پاکستان ، الجزائر اور نائيجر ميں ہونے والے مظاہرے تشدد کا رخ اختيار کرگئے - گذشتہ روز نائيجر کے دارالحکومت نيامے ميں پيغمبراکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي شان ميں توہين آميز کارٹون کے خلاف سيکڑوں افراد نےمظاہرے کئے اور چارلي ايبڈو کے توہين آميز اقدامات کي مذمت کي اور اس سے قبل جمعہ کے دن ہونے والے مظاہرے ميں چار افراد ہلا ک اور پينتاليس زخمي ہوگئے تھے - گذشتہ روز روس کي جمہوريہ اينگوشٹيا کے مرکزي شہر ماگاس ميں بيس ہزار سے زيادہ لوگوں نے مغربي اخبارات ميں پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي شان ميں ہونے والي توہين کے خلاف مظاہرہ ميں اپنے غم وغصے کا اظہار کيا اور اس برے اقدام کي مذمت کي - اينگوشٹيا ميں يہ مظاہرہ حاليہ دس برسوں ميں ہونے والے مظاہروں ميں سب سے بڑا مظاہرہ شمار ہوتا ہے - ( جاري ہے )

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

روزہ احادیث کے آئینے میں - 2
انجمن شرعی شیعیان کے اراکین و عاملین کا اجلاس، ...
علی(ع) نے نواصب کے آباء و اجداد کو قتل کیا صرف اسی ...
انسانیت بنیاد یا عمارت
اسلام میں مستورات کی رہنمائی
احسن انداز سے بات کرنا سیکھیں
اخلاق کی قدر و قیمت
نماز میت
انسان اور حیوان کے درمیان مشترکات
حدیث قرطاس

 
user comment