اردو
Tuesday 16th of April 2024
0
نفر 0

حضرت محمد (ص) پر صلوات پڑھتے وقت کيوں آل کا اضافہ کرتے ہيں ؟

 

حضرت محمد (ص) پر صلوات پڑھتے وقت کيوں آل کا اضافہ کرتے ہيں اور: اللّھم صل علي محمد و آل محمد کہتے ہيں؟

 يہ ايک مسلم اور قطعي بات ہے کہ خود پيغمبراکرم(ص) نے مسلمانوں کو درود پڑھنے کا يہ طريقہ سکھايا ہے جس وقت يہ آيہء شريفہ نازل ہوئي تو مسلمانوں نے آنحضرت (ص) سے پوچھا : ہم کس طرح درود پڑھيں ؟

پيغمبر اکرم (ص) نے فرمايا: ''لاتُصلُّوا علَّ الصلاة البتراء '' مجھ پر ناقص صلوات مت پڑھنا'' مسلمانوں نے پھر آنحضرت (ص) سے سوال کيا۔

ہم کس طرح درود پڑھيں؟

پيغمبر خدا (ص)  نے فرمايا کہو: اللھم صلِّ علي محمد و آل محمد.

اہل بيت (ع)  قدر و منزلت کے ايک ايسے عظيم درجہ پر فائز ہيں جسے امام شافعي نے اپنے ان مشہور اشعار ميں قلمبند کيا ہے:

يا اھل بيت رسول اللہ حبُّکم

فرض من اللہ ف القرآن انزلہ

کفاکم من عظيم القدر اءنکم

مَن لم يصلِّ عليکم لاصلاة لہ

ترجمہ: اے اہل بيت پيغمبر (ص) آپ کي محبت کو خدا نے قرآن ميں نازل کر کے واجب قرار دے ديا ہے. آپ کي قدر و منزلت کے لئے بس يہي کافي ہے کہ جو شخص بھي آپ پر صلوات نہ پڑھے اس کي نماز ہي نہيں ہوتي.

در المنثور جلد 5 سورہ احزاب کي آيت 56 کے ذيل ميں بھي موجود ہے اس روايت کو صاحب تفسير نے محدثين اور کتب صحاح اور کتب مسانيد (جيسے عبدالرزاق ، ابن ابي شبيہ، احمد ، بخاري ، مسلم، ابوداۆد ، ترمذي، نسائي ، ابن ماجہ اور ابن مردويہ) سے نقل کيا ہے - مذکورہ راويوں نے کعب ابن عجرہ سے اور انہوں نے رسول خدا (ص) سے نقل کيا ہے.

 


source : http://www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اسلام اور تشیع کی نظر میں اختیار و آزادی کے حدود ...
وحی کی اسرار آمیز حقیقت کیا ہے؟
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
ہم شب قدر میں قرآن سر پر کیوں رکھتے ہیں
حجاب کیوں ضروری ہے؟
صراط مستقیم کیا ہے ؟
شب قدر سے متعلق چند سوالوں کے جوابات
روزے کے مکروہات کیا ہیں اور کن موارد میں کفارہ ...
آج کی ماڈرن دنیا میں دین کی کیا اہمیت ہے ؟
شب قدر کے بہترین اعمال کیا ہیں؟

 
user comment