اردو
Tuesday 21st of May 2019
  1230
  0
  0

شیعہ مسجد پر سعودی سیکورٹی فورسز کا حملہ

سعودی سیکورٹی فورسز نے الخُبَر کے علاقے میں پیروان اہل بیت (ع) کی ایک مسجد پر حملہ کرکے نمازگزاروں کو زبردستی نکال باہر کرکے مسجد کو سیل کردیا.

اہل البیت اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق موثق ذرائع نے سعودی عرب کے شیعیان اہل بیت (ع) سے وابستہ خبر ایجنسی "الراصد" کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منطقة الشرقیہ میں واقع الخبر شہر کے اسماعیلی اہل تشیع کی مسجد کے باہر زبردست سیکورٹی انتظامات کئے گئے اور ہرقسم کی احتجاج کا راستہ روکنی کے لئے علاقے میں سپیشل فورسز تعینات کی گئیں جبکہ علاقہ پورے طرح سعودی فورسز کے گھیرے میں تھا.

اس رپورٹ کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز نے علاقے میں مکمل انتظامات کرنے کے بعد شیعہ مسجد پر حملہ کیا اور وہاں نماز میں مصروف پیروان اہل بیت (ع) کو مسجد سے زبردستی نکال باہر کیا  اور اس کے دروازوں کو سیل کردیا.

ایک نماز گزار نے مذکورہ باخبر ذریعے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شیعہ نمازگزاروں نے ظہر و عصر کی نماز ادا ہی کی تھی کہ سعودی سیکورٹی فورسز نے مسجد پر ہلہ بول دیا اور اکثر نمازیوں کو مسجد سے نکال دیا جبکہ ان میں سے بہت سے افراد گرفتار کرلئے گئے اور یہ مسجد اپنی تأسیس کے 17 برس گذرنے کے بعد سیل کردی گئی.

قابل ذکر ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران الخبر میں پانچ شیعہ مساجد بند کردی گئیں اور آخری مسجد "البايونيہ" تھی جو ماہ رمضان کی آمد سے کچھ روز قبل سیل کردی گئی.


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=166397
  1230
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

      خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں عید الاضحی منائی جارہی ہے
      پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور بعض دیگر اسلامی ...
      پاکستان کی نئی حکومت: امیدیں اور مسائل
      ایرانی ڈاکٹروں نے کیا فلسطینی بیماروں کا مفت علاج+ ...
      حزب اللہ کا بے سر شہید پانچ سال بعد آغوش مادر میں+تصاویر
      امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے امام خمینی نے بھی منع کیا ...
      کابل میں عید الفطر کے موقع پر صدر اشرف غنی کا خطاب
      ایرانی ڈاکٹروں کی کراچی میں جگر کی کامیاب پیوندکاری
      شیطان بزرگ جتنا بھی سرمایہ خرچ کرے اس علاقے میں اپنے ...
      رہبر انقلاب اسلامی سے ایرانی حکام اور اسلامی ممالک کے ...

 
user comment