اردو
Monday 18th of March 2019
  807
  0
  0

ڈنمارک سے اسلامی ممالک اپنے تعلقات منقطع کر لیں: عرب پارلیمنٹ

(9 مارچ 2008 ) عرب پارلیمنٹ نے ایک بیان جاری کر کے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈنمارک کے اخبارات میں پیغمبر اکرم (ص) کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجا ڈنمارک سے اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات منقطع کر لیں ۔ اس بیان میں  ڈنمارک کے ساتھ سیاسی اوراقتصادی تعلقات ختم کۓ جانے پر مبنی سوڈان کی حکومت کے فیصلےکو بھی سراہا گیا ہے۔ ڈنمارک کے اخبارات میں پیغمبر اکرم(ص) کے توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت اور اس سلسلے میں  بے اعتنائی پر مبنی  ڈنمارک کی حکومت کےمؤقف کی وجہ سے مسلمانوں کے درمیان غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ موجودہ صورتحال میں ڈنمارک کے اخبارات میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور ہالینڈ کے سرکاری ٹی وی سے اسلام مخالف فلم نشر کرنے کی  اجازت  اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایک منظم اور سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔ اور اسلامی اقدار کو بد نام کرنے کے مقصد کے پیش نظر وسیع پیمانے پر اسلام کی مخالفت کا سلسلہ شروع کیا گیاہے۔ اس لۓ اسلامی ممالک کی جانب سے ڈنمارک اور ہالینڈ جیسے ملکوں کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ  مسلمانوں کے مقدسات کی توہین  کے سلسلے میں ان ممالک کی گستاخی سے یہ نتیجہ نکالا جاسکتا ہے کہ اسلامی ممالک کی جانب سے  زبانی مذمت کافی نہیں ہے ۔ بلکہ اگر اسلامی ممالک مل کر  ان گستاخیوں میں ملوث عناصر کے مقابلے کو اپنا اصول قرار دیں اور مؤثر سیاسی اور اقتصادی ذرا ئع استعمال کریں تو وہ ان  مشکوک عناصر کی  کوشش کو ناکام بنا سکتے ہیں جو ایک اور  صلیبی جنگ شروع کرنے کے درپے ہیں۔


source : http://www.tebyan.net/index.aspx?pid=63543
  807
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

      خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں عید الاضحی منائی جارہی ہے
      پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور بعض دیگر اسلامی ...
      پاکستان کی نئی حکومت: امیدیں اور مسائل
      ایرانی ڈاکٹروں نے کیا فلسطینی بیماروں کا مفت علاج+ ...
      حزب اللہ کا بے سر شہید پانچ سال بعد آغوش مادر میں+تصاویر
      امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے امام خمینی نے بھی منع کیا ...
      کابل میں عید الفطر کے موقع پر صدر اشرف غنی کا خطاب
      ایرانی ڈاکٹروں کی کراچی میں جگر کی کامیاب پیوندکاری
      شیطان بزرگ جتنا بھی سرمایہ خرچ کرے اس علاقے میں اپنے ...
      رہبر انقلاب اسلامی سے ایرانی حکام اور اسلامی ممالک کے ...

 
user comment