اردو
Sunday 18th of August 2019
  729
  0
  0

اجلاس نماز کے لئے رہبر معظم انقلاب کا پیغام: نوجوانوں کو پاکیزگی، پیراستگی اور شوق و نشاط سے سرشار کردیں

نوجوانوں کو نماز کی طمانیت و سکون اور بہجت و شادمانی سے روشناس کرانا ان اور ان کے اس مستقبل کی عظیم خدمت ہے جسے وہ اپنے عزم جوان اور قوی ہاتھوں سے سنواریں گے.

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حضرت آيت‌اللہ خامنہ‌اي رہبر معظم انقلاب اسلامي نی اتھارہویں ملک گیر اجلاسِ نماز کے نام اپنے پیغام میں فرمایا: اس سال کے اجلاس نماز کو نوجوانوں کا نام پر انعقاد نہایت شائستہ اور پسندیدہ اقدام ہے اور نوجوانوں کو نماز کی طمانیت و سکون اور بہجت و شادمانی سے روشناس کرانا ان کی اور ان کے اس مستقبل کے حوالے سے بہت بڑی خدمت ہے جو وہ خود اپنے عزم اور کوشش کے ذریعے سنواریں گے.

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام کا متن:

بسم‌اللہ الرحمن الرحيم

اس سال کے اجلاس نماز کو نوجوانوں کے نام سے زینت بخشنا، بہت شائستہ اقدام ہے جو راز و نیاز کے اس فیاض سرچشمے کی نسبت صحیح نگاہ کا نتیجہ ہے. اس مشکات نور (نماز) کی تابندگی اور حرارت بخشی اور زمانے کی بھول بھلیوں میں معنوی سلوک اور عروج کی راہ نمایاں کرنے کے لئے جوان کا ـ ہرگونہ آلودگیوں سے پاک ـ دل و جان بہترین اور آمادہ ترین مقام ہے.

نوجوانوں کو نماز کی طمانیت و سکون اور بہجت و شادمانی سے روشناس کرانا ان اور ان کے اس مستقبل کی عظیم خدمت ہے جسے وہ اپنے عزم جوان اور قوی ہاتھوں سے سنواریں گے.

میری سفارش یہ ہے کہ نوجوانوں کو پاکیزگی، پیراستگی، شوق و نشاط اور زندگی و مستقبل کی نسبت امید بھرے محرکات سے سرشار کردیں. مسجد بھی ایک ایسا مرکز ہونی چاہئے جس میں نماز کی مشکات (چراغ داں، فانونس) نور افشانی کرے اور اس سے معرفت، محبت اور انس و طمانیت و خلوص کی روشنی ساطع ہو.

ائمۂ جماعت، ٹرسٹی، فرض شناسی اور جانفشانی کے جذبے سے سرشار خادمین سب کے سب اس عظیم کام کی بھاری ذمہ داری کو اپنی کندھوں پر محسوس کریں. نماز کے سلسلے میں سلسلہ وار نشستوں اور اجلاسوں کے تمام منتظمین خاص طور پر مرد شائستہ ثابت قدم و استوار حجۃ الاسلام قرائتی کے لئے بارگاہ خداوند متعال سے توفیق کا آرزومند ہوں. 


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=171194
  729
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

      خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں عید الاضحی منائی جارہی ہے
      پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور بعض دیگر اسلامی ...
      پاکستان کی نئی حکومت: امیدیں اور مسائل
      ایرانی ڈاکٹروں نے کیا فلسطینی بیماروں کا مفت علاج+ ...
      حزب اللہ کا بے سر شہید پانچ سال بعد آغوش مادر میں+تصاویر
      امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے امام خمینی نے بھی منع کیا ...
      کابل میں عید الفطر کے موقع پر صدر اشرف غنی کا خطاب
      ایرانی ڈاکٹروں کی کراچی میں جگر کی کامیاب پیوندکاری
      شیطان بزرگ جتنا بھی سرمایہ خرچ کرے اس علاقے میں اپنے ...
      رہبر انقلاب اسلامی سے ایرانی حکام اور اسلامی ممالک کے ...

 
user comment