اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

امیرالمؤمنین (ع) کی ولادت ایران سراپا جشن و سرور

 رجب المرجب، اسوہ عدل و تقوی، آسمان ولایت و امامت کے پہلے سورج کے طلوع پر ایران کے تمام شہروں اور دیہی علاقوں میں جشن و سرور کا سماں ہے۔ایران کے مختلف علاقوں سے اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے نمائندوں سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے عشاق و محبین نے مساجد و حسینیات میں میلاد کی محافل و تقریبات برپا کی ہوئی ہیں جبکہ بازاروں اور اور گلی محلوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور شیعیان اہل بیت (ع) مولائے کائنات علی علیہ السلام کے ظہور پر ایک دوسرے کو تبریک و تہنیت کہہ رہے ہیں اور پرچموں اور بینروں پر اسی مناسبت سے خوبصورت عبارتیں تحریر کی گئی ہیں۔ 

مشہد مقدس میں حرم امام ثامن و ضامن علی بن موسی الرضا علیہ السلام کا حرم شریف، قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم، شیراز میں سید احمد بن موسی شاہ چراغ علیہ السلام کے حرم کے علاوہ دیگر شہروں اور دیہاتوں میں حرم ہائے انبیاء علیہم و امامزادگان علیہم السلام میں خصوصی تقریبات بپا کی گئی ہیں۔ 
دوسرے ملکوں میں بھی شیعیان اہل بیت علیہم السلام نے محفلوں اور تقریبات کا اہتمام کیا ہے لیکن عراق کا حال کچھ مختلف ہے۔
لاکھوں زائرین و محبان اہل بیت (ع) نجف اشرف میں اکٹھے ہوگئے ہیں اور امام المتقین حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کے حرم شریف میں تقریبات میلاد میں شریک ہیں۔ ایران اور عراق خاص طور پر حرم ائمۂ طاہرین علیہم السلام میں علماء اور مداحین مصروف مدح و ثناء ہیں۔
نجف اشرف میں لاکھوں عراقیوں کے علاوہ تقریباً 30 ہزار شیعیان اہل بیت (ع) بیرون ملک سے آئے ہوئے ہیں اور انہیں تیرہ رجب کو مولا کی میلاد مولا کے حرم میں منانے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ 
غرضیکہ جہاں بھی شیعہ ہیں وہاں جشن بھی ہے اور علمی اہل بیت اسمبلی اور ابنا دنیا کے تمام مسلمانوں کو مولود کعبہ کی ولادت کے سلسلے میں تبریک و تہنیت عرض کرتی ہیں۔


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=193455
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کریمہ اہل بیت حضرت معصومہ قم(‏ع)
حضرت معصومہ (س) کے مختصر حالات
سیدہ سلام اللہ علیھا کی والدہ افضل النساء ہیں
شہادتِ مسلم بن عقیل
رسول خدا(ص): تمہارے درمیان قرآن و اہل بیت چھوڑے ...
امام حسن عسکری علیہ السلام کی زوجہ محترمہ کا مزار ...
علامہ اقبال کا فلسفہ خودی
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا(دوسری قسط)
علی (ع) تنہا مولود کعبہ
امام جواد کے نام امام رضا کا ایک اہم خط

 
user comment