اردو
Monday 25th of March 2019
  783
  0
  0

آیت الله سبحانی: شهید مطهری جھان اسلام کے بزرگ مفکر و اندیشمند جوانوں کے لئے ایک بھتریں نمونہ ہیں

حضرت آیت الله سبحانی نے استاد شهید مرتضی مطهری احترامی و تعظیمی تنظیم کے ممبر سے ملاقات میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جوانوں کو چاہئے جھان اسلام کے اس بزرگ مفکر و اندیشمند کو اپنا آئیڈیل بنائے کہا : یہ بزرگ شھید کام کرنے اور زحمت برداشت کرنے کے اعتبار سے بہت بلند مرتبہ و مقام رکھتے تھے

حضرت آیت الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے استاد شهید مرتضی مطهری احترامی و تعظیمی تنظیم  کے ممبروں کے درمیان اپنی تقریر میں جھان اسلام کے مشہور و بڑے مفکر کے احترام و تقدیس پر زور دیتے ہوئے کہا : اس بزرگ و نمایہ جھان اسلام کے مفکر کا احترام و تقدیس ایک مطلوب و پسندیدہ کام بتایا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم کے اس استاد نے شهید مطهری کو جوانوں اور معاشرے کے لئے ایک بھترین نمونہ جانا اور وضاحت کی : شهید مطهری علم کی بنا اور عمل کی جہت سے بھی جوانوں کے لئے نمونہ عمل ہیں اور نئے جوان نسل کو چاہیئے کہ اس بزرگ استاد کی کتابیں اور ان کی فکروں کی طرف زیادہ توجہ دیں ۔

انہوں نے اپنے طالب علمی کے زمانہ کے واقعہ کو بیان کرتے ہوئے کہا : آیت الله مطهری کا تهجد، اخلاص و زهد بہت ہی خاص تھا اور یہ بزرگ استاد علم آموزی پر خاص توجہ رکھتے تھے ۔

مرجع تقلید نے وضاحت کی : شهید مطهری کام کرنے اور زحمت برداشت کرنے میں بلند مرتبہ رکھتے تھے اور ان کی اس کوشش اور بلند ھمت کی بنا پر انہوں نے بے شمار با ارزش کتابیں لکھی ہیں جو آج کے معاشرے میں نھایت قابل توجہ ہیں ۔


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=186622
  783
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

      خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں عید الاضحی منائی جارہی ہے
      پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور بعض دیگر اسلامی ...
      پاکستان کی نئی حکومت: امیدیں اور مسائل
      ایرانی ڈاکٹروں نے کیا فلسطینی بیماروں کا مفت علاج+ ...
      حزب اللہ کا بے سر شہید پانچ سال بعد آغوش مادر میں+تصاویر
      امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے امام خمینی نے بھی منع کیا ...
      کابل میں عید الفطر کے موقع پر صدر اشرف غنی کا خطاب
      ایرانی ڈاکٹروں کی کراچی میں جگر کی کامیاب پیوندکاری
      شیطان بزرگ جتنا بھی سرمایہ خرچ کرے اس علاقے میں اپنے ...
      رہبر انقلاب اسلامی سے ایرانی حکام اور اسلامی ممالک کے ...

 
user comment