اردو
Tuesday 26th of March 2019
  830
  0
  0

نیا اورہولناک انکشاف؛ شہیدہ حجاب کی اعضاء جسمانی چوری کئے گئے

شہیدہ حجاب «مروہ الشربینی» کے بدن کے اعضاء کی چوری نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے لئے لمحۂ فکریہ ہے۔


اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا کی رپورٹ کے مطابق بعض ذرائع ابلاغ نے شہیدہ حجاب مروہ الشربینی کی شہادت کے بعد ان کے اعضاء جسمانی کی چوری کا انکشاف کیا ہے.

اس افسوسناک اور غیرانسانی واقعے کے منظر عام آنے پر مصر کے قومی مرکز نسوان نے اپنی حکومت سے اس سلسلے میں سرگرمی دکھانے اور حقائق تک پہنچنے کا مطالبہ کیا ہے.

ذرائع ابلاغ نے فاش کیا ہے کہ مروہ الشربینی کو شہادت کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے لے جایا گیا اور انسانی حقوق کے دعویدار اور عملاً انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے والے جرمنوں نے کمرہ تشریح سے ان کے جسم کے مختلف اعضاء چوری کردیئے اور یہ عمل اس بے شرمانہ عمل سے بھی زیادہ بے شرمانہ ہے جس کے نتیجے میں جرمن عدالت کے اندر مجرم کو خنجر سے لیس کیا گیا اور اس نے عدالت کے بھرے کمرے میں شہیدہ مروہ الشربینی کو خنجر کے اٹھارہ وار کرکے شہید کردیا تھا.

مصری قومی مرکز نسوان کے سیکریٹری جنرل «ڈاکٹر فرخندة حسن» نے "المصری الیوم" نامی ویب سائٹ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جرمنوں کے اس نئے جرم کا جائزہ لینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا.

انہوں نے زور دے کر کہا: قومی مرکز نسوان اس قضیئے کی پیروی کرے گا اور اس تحقیق کے نتائج شائع کرکے دنیا والوں کو اس جرم سے آگاہ کریں گے.

تفصیلات کے لئے پڑھئے:
- 
حجاب کی جنگ اب امریکہ میں

- ایرانی حکومت اور عوام کا موقف/ مفصل رپورٹ

- مصری خاتون کے قتل کی ذمہ داری جرمن حکومت اور جج پر ہے

- مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شہیدہ حجاب کے قتل کی مذمت

 - الشربینی کے قاتل پر بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلنا چاہئے

- اسلامی جمہوریہ ایران نے مصر کی مسلم طالبہ کے قتل کی مذمت کی 

 شهیده حجاب کے قتل پر جرمنی کے نسل پرستانہ اقدام کی مذمت


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=162809
  830
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

      خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں عید الاضحی منائی جارہی ہے
      پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور بعض دیگر اسلامی ...
      پاکستان کی نئی حکومت: امیدیں اور مسائل
      ایرانی ڈاکٹروں نے کیا فلسطینی بیماروں کا مفت علاج+ ...
      حزب اللہ کا بے سر شہید پانچ سال بعد آغوش مادر میں+تصاویر
      امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے امام خمینی نے بھی منع کیا ...
      کابل میں عید الفطر کے موقع پر صدر اشرف غنی کا خطاب
      ایرانی ڈاکٹروں کی کراچی میں جگر کی کامیاب پیوندکاری
      شیطان بزرگ جتنا بھی سرمایہ خرچ کرے اس علاقے میں اپنے ...
      رہبر انقلاب اسلامی سے ایرانی حکام اور اسلامی ممالک کے ...

 
user comment