اردو
Monday 18th of March 2019
  848
  0
  0

آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی: شیعہ فوبیا استکباری سازش ہے

آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں اور عالمی استکبار نے آج کے زمانے میں اسلام فوبیا اور شیعہ فوبیا جیسے منصوبوں پر وسیع سرگرمیوں کا آغاز کررکھا ہے اور مسلمانوں کو ان سازشوں کے سامنے ہوشیار و بیدار رہنا چاہئے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حضر آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: انسان کو زندگی میں سرمائے کی ضرورت ہے اور ایمان انسانی زندگی کا سب سے اہم اور بنیادی سرمایہ ہے اور اگر انسان اس سرمائے سے بہرہ مند ہو تو وہ سعادت کے مقام پر پہنچنے میں کامیاب ہوسکے گا۔
انہوں نے "توحیدی تصور کائنات" کو انسانی زندگی کا دوسرا اہم سرمایہ قرار دیا اور کہا: ہماری مسلسل کوشش یہ ہونی چاہئے کہ اللہ پر برہان اور دلیل کی رو سے ایمان لائیں اور حضرت حق کی عبادت کی طرف زیادہ توجہ دیں۔ 
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کہا: علم بھی سعادت کی طرف ہدایت پانے کے لئے ایک اوزار اور ایک وسیلہ ہے اور جو انسان علم اور ایمان دونوں کا ایک ساتھ مالک ہو جائے وہ دنیاوی اور اخروی سعادت حاصل کرسکے گا۔
انہوں نے انتخابات کے بعد رونما ہونے والے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: گذشتہ مہینوں میں رونما ہونے والے فتنے مختلف اسباب پر مبنی تھے اور فتنوں کی حالت میں علم اور عقل کو ملا کر بروئے کار لانا چاہئے تا کہ درست اور نادرست کے درمیان تشخیص ممکن ہوجائے۔ 
انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے انتخابات کے بعد ایرانی جمہوریہ کا نعرہ لگایا جبکہ پوری تاریخ میں حکمرانوں نے اسلام کے بغیر حکمرانی کی اور انہوں نے عوام پر مظالم توڑے ہیں اور انقلاب اسلامی کی کامیابی حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت اور عوام کی حمایت کی برکت سے ممکن ہوئی اور اس کے بعد بھی انقلاب اسلامی کی حفاظت کا مرحلہ آیا تو اس مرحلے میں وسیع قربانیاں دی گئیں اور کثیر تعداد میں نوجوانوں نے انقلاب و اسلام کی حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ 
انہوں نے ایرانی عوام اور دنیا کی حریت پسند قوموں کے لئے انقلاب اسلامی کی برکتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ انقلاب اسلامی کی برکت سے مستضعفین اور محرومین پوری دنیا میں سربلند و سرخرو ہیں اور استکبار بھی ذلیل و رسوا ہوگیا ہے۔
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کہا: انقلاب اسلامی اور مسلم ملتیں دنیا کی موجودہ صورت حال میں بہت اہم کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہیں چنانچہ آج دشمن قوتیں اسلام کی ترقی و پیشرفت کا راستہ روکنے کے لئے اسلام فوبیا (اسلام سے دنیا والوں کو خوفزدہ کرنے) اور شیعہ فوبیا (دیگر مسلم مکاتب کے پیروکاروں کو اہل تشیع سے خوفزدہ کرنے) کی سازشیں کررہی ہیں اور شیعہ فوبیا دشمنان اسلام کی نئی سازش ہے۔ 
آیت اللہ العظمی ہمدانی نے کہا: دشمن کی تمام تر سازشوں کے باوجود ہم دیکھ رہے ہیں کہ مسلم ملتیں بیدار ہوگئی ہیں اور دشمن کی سازشیں بھی پہلے کی طرح مؤثر نہیں رہی ہیں۔ 


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=180831
  848
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

      خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں عید الاضحی منائی جارہی ہے
      پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور بعض دیگر اسلامی ...
      پاکستان کی نئی حکومت: امیدیں اور مسائل
      ایرانی ڈاکٹروں نے کیا فلسطینی بیماروں کا مفت علاج+ ...
      حزب اللہ کا بے سر شہید پانچ سال بعد آغوش مادر میں+تصاویر
      امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے امام خمینی نے بھی منع کیا ...
      کابل میں عید الفطر کے موقع پر صدر اشرف غنی کا خطاب
      ایرانی ڈاکٹروں کی کراچی میں جگر کی کامیاب پیوندکاری
      شیطان بزرگ جتنا بھی سرمایہ خرچ کرے اس علاقے میں اپنے ...
      رہبر انقلاب اسلامی سے ایرانی حکام اور اسلامی ممالک کے ...

 
user comment