اردو
Tuesday 26th of March 2019
  936
  0
  0

اسلامی ترقیاتی بنک کا 5ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کرنیکا منصوبہ

سرجیوو . . . اسلامی ترقیاتی بنک اپنے مالیاتی نظام میں بہتری لانے کے لیے5سال کے دوران5 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کر نے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ سراجیوو میں اسلامی ترقیاتی بنک کی سرمایہ کاری سے تعمیر ہونے والے بزنس سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائیدوں سے گفتگو کرتے ہوئے بینک کے چیئر مین ڈاکٹر احمد محمد علی نے کہا بینک اس سال دو مرحلوں میں پانچ ،پانچ سو ملین ڈالرز کے بانڈز جاری کرے گا ۔اس طرح اس سال ایک ارب ڈالر کے اسلامی بانڈز جاری کئے جائیں گے۔ ان کا کہناتھاکہ بانڈز کے اجرا کے حتمی وقت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم امید ہے کہ اس میں زیادہ وقت نہیں لگے کیونکہ یہ اسلامی ترقیاتی بنک اور اور اس کے ممبر ممالک کیلئے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی کریڈٹ نظام میں آنے والے بحران سے ایک ٹریلین ڈالرز کی اسلامی بانڈز انڈسٹری پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جو گذشتہ 30 سال میں بینک کے لیے کڑا امتحان ہے۔2008 میں بینک کے سکوک بانڈز کی مالیت میں2007 کے مقابلے میں56 فیصد کمی آئی جس کی وجہ سے اس سال جاری ہونے والے سکوک بانڈز کی قیمت زیادہ ہو گی اور امید ہے کہ ان بانڈز کی مدد سے بینک کے مالیاتی نظام پر مجود دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ بینک کی طرف سے پہلے ہی مائیکرو فنانس اور تربیتی اسکیموں میں سرمایہ کاری کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔ 


source : http://omidworld.org/ur/component/news/?cat=features&fid=56
  936
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

      خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں عید الاضحی منائی جارہی ہے
      پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور بعض دیگر اسلامی ...
      پاکستان کی نئی حکومت: امیدیں اور مسائل
      ایرانی ڈاکٹروں نے کیا فلسطینی بیماروں کا مفت علاج+ ...
      حزب اللہ کا بے سر شہید پانچ سال بعد آغوش مادر میں+تصاویر
      امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے امام خمینی نے بھی منع کیا ...
      کابل میں عید الفطر کے موقع پر صدر اشرف غنی کا خطاب
      ایرانی ڈاکٹروں کی کراچی میں جگر کی کامیاب پیوندکاری
      شیطان بزرگ جتنا بھی سرمایہ خرچ کرے اس علاقے میں اپنے ...
      رہبر انقلاب اسلامی سے ایرانی حکام اور اسلامی ممالک کے ...

 
user comment