اردو
Saturday 23rd of March 2019
  2005
  0
  0

جناب سیدہ (س) کی ذات اقدس تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے

http://abna.ir/pic/home/arrow4rtl.gif جناب سیدہ (س) کی ذات اقدس تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے

 

جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا (س)کی ذات اقدس تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا مظہر کاظمی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے زیر اہتمام شہادت بی بی سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

سیمینار بعنوان ''جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا(س) کے خوابیدہ پہلو'' کا انعقاد کراچی آڈیٹوریم گارڈن میں منعقد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے سینکڑوں خواتین و مردوں نے شرکت کی ،سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں مولانا مظہر کاظمی ،مولانا منور نقوی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

 


سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مظہر کاظمی نے کہا کہ اسلام وہ دین ہے کہ جس نے عورت کو سب سے پہلے دیگر ادیان کے مقابلے میں اہمیت اور فضیلت دی ہے،انسان عقل و شعور جذبات واحساسات و ضمیر و وجدان کا مجموعہ ہے ،اور دختر پیغمب اکرم حضرت محمد مصطفی (ص)جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا (س)نے جن مصائب اور سختیوںکو برداشت کر کے اسلام کی آبیاری کی ہے اس کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ،اور آپ (س)کا کردار نہ صرف خواتین بلکہ عالم انسانیت بشمول مردوں کے لئے بھی نمونہ عمل اور مشعل راہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ بی بی زہرا(س)کی ذات اقدس میں ہمیں کائنات کے تمام عروج کا مجموعہ نظر آتا ہے ،آپ (س)بحیثیت ایک ماں ،ایک بیٹی،اور ایک بیوی کی حیثیت سے دنیا بھر کی خواتین کے لئے نمونہ عمل ہیں ،خواتین کو چاہئیے کہ سیرت جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کریں اور اس پر عمل پیرا ہوں تا کہ ان کی گودوں میں حسن (ع)و حسین (ع)جیسے عظیم فرزندان اسلام پیدا ہوں اور دین مبین اسلام کی خدمت کر سکیں۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دیگر رہنماؤں میں مولانا مختار امامی،رضا حیدر ،فاضل رضوی،وصی عباسکے علاوہ میثم رضا بھی موجود تھے۔  


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=188808
  2005
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

      امام جواد علیہ السلام اور شیعت کی موجودہ شناخت اور ...
      حدیث "قلم و قرطاس" میں جو آنحضرت{ص} نے فرمایا هے: ...
      حضرت علی (ع ) خلفاء کے ساتھ کیوں تعاون فر ماتے تھے ؟
      شیعه فاطمه کے علاوه پیغمبر کی بیٹیوں سے اس قدر نفرت ...
      کیا عباس بن عبدالمطلب اور ان کے فرزند شیعوں کے عقیده کے ...
      امام محمد باقر علیہ السلام کی حیات طیبہ کے دلنشین گوشے ...
      اگر کسی دن کو یوم مادر کہا جا سکتا ہے تو وہ شہزادی کونین ...
      قرآن مجید کی مثال پیش کرنے کا دعوی کرنے والوں کی حکمیت ...
      فاطمہ، ماں کی خالی جگہ
      تیرہ جمادی الاول؛ شہزادی کونین کے یوم شہادت پر ایران ...

 
user comment