اردو
Saturday 20th of April 2024
0
نفر 0

صدر احمدی نژاد حضرت امام خمینی (رح) کے حضور

صدر احمدی نژاد حضرت امام خمینی (رح) کے حضور
صدر احمدی نژاد اور اراکین کابینہ نے انقلاب اسلامی کے قائد عظیم الشأن اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی کے مقاصد سے وفاداری کے عہد کی تچدید کی ہے.

 

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاكٹر محمود احمدي‌نژاد اور کابینہ کے بعض اراکین پیر یکم فروری کو امام خمینی (رح) کی وطن واپسی کی سالگرہ کی مناسبت سے مزار امام (رح) پر حاضر ہوئے اور امام خمینی (رح) سے تجدید عہد کی.
اس رپورٹ کے مطابق اس موقع پر حرم امام (رح) کے متولی حجت‌الاسلام و المسلمين سيدحسن خميني بھی موجود تھے اور حکومت کے اراکین نے سورہ فاتحہ کی تلاوت کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی کو خراج عقیدت پیش کیا.
یاد رہے کہ حضرت امام خمینی (رح) 12 بہمن 1357 ہجری شمسی (بمطابق یکم فروری 1979) کو  فرانس سے وطن واپس تشریف لائے تھے جبکہ 11 فروری کو انقلاب اسلامی کامیابی سے ہمکنار ہوا تھا اور اسی مناسبت سے ہر سال یکم تا گیارہ فروری عشرہ فجر منایا جاتا ہے.
صدر نے اس موقع پر حرم میں موجود زائرین سے بات چیت بھی کی اور امام کی زوجۂ مکرمہ بانو خدیجہ ثقفی، آيت‌اللہ العظمي طباطبايي بروجردی اور آيت‌الله توسلی کے مزارون پر بھی حاضر ہوئے اور فاتحہ پڑھی.

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

" ڈھاكہ ۲۰۱۲ میں جہان اسلام كا ثقافتی دار الحكومت ...
روسی صدر مصر کا دورہ کریں گے
مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح

 
user comment