اردو
Wednesday 21st of August 2019
  1028
  0
  0

ایرانی و امارات کی پارلیمانوں نے عالم اسلام کی اتحاد پر زور دیا

ایرانی و امارات کی پارلیمانوں نے عالم اسلام کی اتحاد پر زور دیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اور متحدہ عرب امارات کی پارلیمان کے سربراہ خلیفہ عبد اللہ نے باہمی ملاقات میں عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی پر تاکید کی ہے۔

 

لاریجانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور حضرت امام خمینی (رہ) کی سب سے بڑی کوشش عالم اسلام میں اتحاد اور یکجہتی قائم کرنا اور انھیں عالمی سامراجی طاقتوں کے شوم منصوبوں سے آگاہ کرناہے لاریجانی نے کہا کہ شاہ  ایران کی سابق حکومت اسرائيل اور امریکہ کی اتحادی حکومت تھی جبکہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران عرب اور اسلامی ممالک کے ہمراہ اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد امریکی اشارے پر صدام نے ایران پر حملہ کردیا اور بعض عرب ممالک نے اس جنگ میں صدام کی بھر پور حمایت کی اور انھوں نےاس جنگ کو عرب و عجم جنگ قراردینے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن حضرت امام خمینی (رہ) کی حکیمانہ رفتار کی وجہ سے وہ اس منصوبے میں ناکام ہوگئے۔ لاریجانی نے کہا کہ آج بھی دشمن عربوں کو ایران سے ڈرانے کی کوشش کررہا ہے اور یہ اسرائیلی پروجیکٹ کا حصہ ہے انھوں نے کہا کہ عرب ممالک کو امریکہ اور اسرائیل کے مکر و فریب سے ہوشیار رہنا چاہیے۔
اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی پارلیمان کے سربراہ نے کہا کہ ایران ایک بزرگ ہمسایہ ممالک ہے ۔ خلیفہ عبداللہ نے کہا کہ ایران ہمارا بڑا تجارتی اور اقتصادی شریک ہے۔ اس نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان بہت سے مشترکات ہیں اور ہمیں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے کے لئے جد وجہد کرنی چاہیے۔ 

  1028
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

      خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں عید الاضحی منائی جارہی ہے
      پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور بعض دیگر اسلامی ...
      پاکستان کی نئی حکومت: امیدیں اور مسائل
      ایرانی ڈاکٹروں نے کیا فلسطینی بیماروں کا مفت علاج+ ...
      حزب اللہ کا بے سر شہید پانچ سال بعد آغوش مادر میں+تصاویر
      امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے امام خمینی نے بھی منع کیا ...
      کابل میں عید الفطر کے موقع پر صدر اشرف غنی کا خطاب
      ایرانی ڈاکٹروں کی کراچی میں جگر کی کامیاب پیوندکاری
      شیطان بزرگ جتنا بھی سرمایہ خرچ کرے اس علاقے میں اپنے ...
      رہبر انقلاب اسلامی سے ایرانی حکام اور اسلامی ممالک کے ...

 
user comment