اردو
Sunday 24th of March 2019
  802
  0
  0

ائمہ معصومین علیہم السلام نے ایسے دورحکومت -10

۲۰۔ پاکیزہ اخلاق سے آراستگی کی دعا

            اللہم صل علی محمد و الہ ، و بلغ بایمانی امل الایمان ، و اجعل یقینی افضل الیقین ، و انتہ بنیتی الی احسن النیات ، و بعملی الی احسن الاعمال .اللہم وفر بلطف نیتی ، و صحح بما عند یقینی ، و استصلح بقدرت ما فسد منی .اللہم صل علی محمد و الہ ، و افنی ما یشغلنی الاہتمام بہ ، و استعملنی بما تسلنی غدا عنہ ، و استفرغ ایامی فیما خلقتنی لہ ، و اغننی و اوسع علی فی رزق ، و لا تفتنی بالنظر ، و اعزنی و لا تبتلینی بالبر ، و عبدنی ل و لا تفسد عبادتی بالعجب ، و اجر للناس علی یدی الخیر و لا تمحقہ بالمن ، و ہب لی معالی الاخلاق ، و اعصمنی من الفخر .اللہم صل علی محمد و الہ ، و لا ترفعنی فی الناس درج لا حططتنی عند نفسی مثلہا ، و لا تحدث لی عزا ظاہرا لا احدثت لی ذل باطن عند نفسی بقدرہا .اللہم صل علی محمد و ال محمد ، و متعنی بہدی صالح لا استبدل بہ ، و طریقحق لا ازیغ عنہا ، و نی رشد لا اش فیہا ، و عمرنی ما ان عمری بذل فی طاعت ، فذا ان عمری مرتعا للشیطان فاقبضنی الی قبل ن یسبق مقت الی ، و یستحم غضب علی .اللہم لا تدع خصل تعاب منی لا اصلحتہا ، و لا عائب اونب بہا لا حسنتہا ، و لا اروم فی ناقص لا اتممتہا .اللہم صل علی محمد و ال محمد ، و ابدلنی من بغض اہل الشنان المحب ، و من حسد اہل البغی المود ، و من ظن اہل الصلاح الثق ، و من عداو الادنین الولای ، و من عقوق ذوی الارحام المبر ، و من خذلان الاقربین النصر ، و من حب المدارین تصحیح المق ، و من رد الملابسین رم العشر ، و من مرار خوف الظالمین حلاو الامن .اللہم صل علی محمد و الہ ، و اجعل لی یدا علی من ظلمنی ، و لسانا علی من خاصمنی ، و ظفرا بمن عاندنی ، و ہب لی مرا علی من ایدنی ، و قدر علی من اضطہدنی ، و تذیبا لمن قصبنی ، و سلام ممن توعدنی ، و وفقنی لطاع من سددنی ، و متابع من ارشدنی .اللہم صل علی محمد و الہ ، و سددنی لن اعارض من غشنی بالنصح ، و اجزی من ہجرنی بالبر ، و اثیب من حرمنی بالبذل ، و اافی من قطعنی بالصل ، و اخالف من اغتابنی الی حسن الذر ، و ن اشر الحسن ، و اغضی عن السیء .اللہم صل علی محمد و الہ ، و حلنی بحلی الصالحین ، و البسنی زین المتقین ، فی بسط العدل ، و ظم الغیظ ، و اطفا النائر ، و ضم اہل الفرق ، و اصلاح ذات البین ، و افشا العارف ، و ستر العائب ، و لین العری ، و خفض الجناح ، و حسن السیر ، و سون الریح ، و طیب المخالق ، و السبق الی الفضیل ، و ایثار التفضل ، و تر التعییر ، و الافضال علی غیر المستحق ، و القول بالحق و ن عز ، و استقلال الخیر و ن ثر من قولی و فعلی ، و استثار الشر و ن قل من قولی و فعلی ، و امل ذل لی بدوام الطاع ، و لزوم الجماع ، و رفض اہل البدع ، و مستعمل الری المخترع .اللہم صل علی محمد و الہ ، و اجعل اوسع رزق علی ذا برت ، و اقوی قوت فی ذا نصبت ، و لاتبتلینی بالسل عن عبادت ، و لا العمی عن سبیل ، و لا بالتعرض لخلاف محبت ، و لا مجامع من تفرق عن ، و لا مفارق من اجتمع الی .اللہم اجعلنی اصول ب عند الضرور ، و اسال عند الحاج ، و اتضرع الی عند المسن ، و لا تفتنی بالاستعان بغیر ذا اضطررت ، و لا بالخضوع لسال غیر ذا افتقرت ، و لا بالتضرع الی من دون ذا رہبت ، فاستحق بذل خذلان و منع و اعراض ، یا ارحم الراحمین .اللہم اجعل ما یلقی الشیطان فی روعی من التمنی و التظنی و الحسد ذرا لعظمت ، و تفرا فی قدرت ، و تدبیرا علی عدو ، و مااجری علی لسانی من لفظ فحش و ہجر و شتم عرض و شہاد باطل و اغتیاب ممن غائب و سب حاضر و ما اشبہ ذل نطقا بالحمد ل ، و اغراقا فی الثنا علی ، و ذہابا فی تمجید ، و شرا لنعمت ، و اعترافا باحسان ، و احصا لمنن .اللہم صل علی محمد و الہ ، و لا اظلمن و نت مطیق للدفع عنی ، و لا اظلمن و نت القادر علی القبض منی ، و لا اضلن و قد امنت ہدایتی ، و لا افتقرن و من عند وسعی ، و لا اطغین و من عند وجدی .اللہم الی مغفرت وفدت ، و الی عفو قصدت ، و الی تجاوز اشتقت ، و بفضل وثقت ، و لیس عندی ما یوجب لی مغفرت ، و لا فی عملی ما استحق بہ عفو ، و مالی بعد ن حمت علی نفسی لا فضل ، فصل علی محمد و الہ ، و تفضل علی .اللہم و انطقنی بالہدی ، و الہمنی التقوی ، و وفقنی للتی ہی ازی ، و استعملنی بما ہو ارضی .اللہم اسل بی الطریق المثلی ، و اجعلنی علی ملت اموت و احیی .اللہم صل علی محمد و الہ ، و متعنی بالاقتصاد، و اجعلنی من اہل السداد ، و من ادل الرشاد ، و من صالح العباد ، و ارزقنی فوز المعاد ، و سلام المرصاد .اللہم خذ لنفس من نفسی ما یخلصہا ، و ابق لنفسی من نفسی ما یصلحہا ، و فان نفسی ہال و تعصمہا .اللہم نت عدتی ن حزنت و نت منتجعی ن حرمت ، و ب استغاثتی ن رثت ، و عند مما فات خلف ، و لما فسد صلاح ، و فیما انرت تغییر ، فامنن علی قبل البلا بالعافی ، و قبل الطلب بالجد ، و قبل الضلال بالرشاد ، و افنی من معر العباد ، و ہب لی امن یوم المعاد ، و امنحنی حسن الارشاد .اللہم صل علی محمد و الہ ، و ادر عنی بلطف ، و اغذنی بنعمت ، و اصلحنی برم ، و داونی بصنع ، و اظلنی فی ذرا ، و جللنی رضا ، و وفقنی ذا اشتلت علی الامور لاہداہا ، و ذا تشابہت الاعمال لازاہا ، و ذا تناقضت الملل لارضاہا .اللہم صل علی محمد و الہ ، و توجنی بالفای ، و سمنی حسن الولای ، و ہب لی صدق الہدای ، و لا تفتنی بالسع ، و امنحنی حسن الدع ، و لا تجعل عیشی دا دا ، و لا ترد دعائی علی ردا ، فانی لا اجعل ل ضدا ، و لا دعو مع ندا .اللہم صل علی محمد و آلہ ، و امنعنی من السرف ، و حصن رزقی من التلف ، و وفر ملتی بالبر فیہ ، و اصب بی سبیل الہدای للبر فیما انفق منہ .اللہم صل علی محمد و آلہ ، و افنی من الاتساب ، و ارزقنی من غیر احتساب ، فلا اشتغل عن عبادت بالطلب ، و لا احتمل اصر تبعات المسب .اللہم فاطلبنی بقدرت ما اطلب ، و اجرنی بعزت مما ارہب .اللہم صل علی محمد و آلہ ، و صن وجہی بالیسار ، و لا تبتذل جاہی بالاقتار فاسترزق اہل رزق ، و استعطی شرار خلق ، فافتتن بحمد من اعطانی ، و ابتلی بذم من منعنی ، و نت من دونہم ولی الاعطا و المنع .اللہم صل علی محمد و آلہ ، و ارزقنی صح فی عباد ، و فراغا فی زہاد ، و علما فی استعمال ، و ورعا فی اجمال .اللہم اختم بعفو اجلی ، و حقق فی رج رحمت املی ، و سہل الی بلوغ رضا سبلی ، و حسن فی جمیع احوالی عملی .اللہم صل علی محمد و آلہ ، و نبہنی لذر فی اوقات الغفل ، و استعملنی بطاعت فی ایام المہل ، و انہج لی الی محبت سبیلا سہل ، امل لی بہا خیر الدنیا و الاخر .اللہم و صل علی محمد و آلہ ، افضل ما صلیت علی احد من خلق قبلہ ، و نت مصل علی احد بعدہ ، و اتنا فی الدنیا حسن و فی الاخر حسن ، و قنی برحمت عذاب النار .

ترجمہ

            بارالہا ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور میرے ایمان کو کامل ترین ایمان کی حد تک پہنچا دے اور میرے یقین کو بہترین یقین قرار دے اور میری نیت کو پسندیدہ ترین نیت اور میرے اعمال کو بہترین اعمال کے پایہ تک بلند کر دے ۔ خداوندا! اپنے لطف سے میری نیت کو خالص و بے ریا اور اپنی رحمت سے میرے یقین کو استوار اور اپنی قدرت سے میری خرابیوں کی اصلاح کر دے ۔بارالہا ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور مجھے ان مصروفیتوں سے جو عبادت میں مانع ہیں بے نیاز کر دے اور انہی چیزوں پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے جن کے بارے میں مجھ سے کل کے دن سوال کرے گا ، اور میرے ایام زندگی کو غرض خلقت کی انجام دہی کے لئے مخصوص کر دے ۔ اور مجھے( دوسروں سے ) بے نیاز کر دے اور میرے رزق میں کشائش و وسعت عطا فرما ۔ احتیاج و دست نگری میں مبتلا نہ کر ۔ عزت و توقیر دے، کبرو غرور سے دوچار نہ ہونے دے ۔ میرے نفس کو بندگی و عبادت کے لئے رام کر اور خودپسندی سے میری عبادت کو فاسد نہ ہونے دے اور میرے ہاتھوں سے لوگوں کو فیض پہنچا اور اسے احسان جتانے سے رائگان نہ ہونے دے ۔ مجھے بلند پایہ اخلاق مرحمت فرما اور غرور اور تفاخر سے محفوظ رکھ ۔ بارالہا ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور لوگوں میں میرا درجہ جتنا بلند کرے اتنا ہی مجھے خود اپنی نظروں میں پست کر دے اور جتنی ظاھری عزت مجھے دے اتنا ہی میرے نفس میں باطنی بے وقعتی کا احساس پیدا کر دے ۔ بارالہا ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور مجھے ایسی نیک ھدایت سے بہرہ مند فرما کہ جسے دوسری چیز سے تبدیل نہ کروں اور ایسے صحیح راستے پر لگا جس سے کبھی منہ نہ موڑوں ، اور ایسی پختہ نیت دے جس میں ذرا شبہ نہ کروں اور جب تک میری زندگی تیری اطاعت و فرمانبرداری کے کام آئے مجھے زندہ رکھ اور جب وہ شیطان کی چراگاہ بن جائے تو اس سے پہلے کہ تیری ناراضگی سے سابقہ پڑے یا تیرا غضب مجھ پر یقینی ہو جائے مجھے اپنی طرف اٹھا لے ۔ اے معبود ! کوئی ایسی خصلت جو میرے لئے معیوب سمجھی جاتی ہو اس کی اصلاح کئے بغیر نہ چھوڑ اور کوئی ایسی بری عادت جس پر میری سرزنش کی جا سکے ۔ اسے درست کئے بغیر نہ رہنے دے اور جو پاکیزہ خصلت ابھی مجھ میں ناتمام ہو اسے تکمیل تک پہنچا دے ۔ اے اللہ ! رحمت نازل فرما محمد ۔ص۔ اور ان کی آل پر اور میری نسبت کینہ ور دشمنوں کی دشمنی کو الفت سے سرکشوں کے حسد کو محبت سے ، نیکوں سے بے اعتمادی کو اعتماد سے ، قریبیوں کی عداوت کو دوستی سے ، عزیزوں کی قطع تعلقی کو صلہ رحمی سے ، قرابت داروں کی بے اعتنائی کو نصرت وتعاون سے ،خوشامدیوں کی ظاہری محبت کو سچی محبت سے اور ساتھیوں کے اہانت آمیز برتا کو حسن معاشرت سے اور ظالموں کے خوف کی تلخی کو امن کی شیرینی سے بدل دے ۔خداوندا ! رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور جو مجھ پر ظلم کرے اس پر مجھے غلبہ دے ۔ جو مجھ سے جھگڑا کرے اس کے مقابلہ میں زبان ( حجت شکن ) دے ، جو مجھ سے دشمنی کرے اس پر مجھے فتح اور کامرانی بخش ۔ جو مجھ سے مکر کرے اس کے مکر کا توڑ عطا کر ۔ جو مجھے دبائے اس پر قابو دے۔ جو میری بدگوئی کرے اسے جھٹلانے کی طاقت دے اور جو ڈرائے دھمکائے ،اس سے مجھے محفوظ رکھ۔ جو میری اصلاح کرے اس کی اطاعت اور جو راہ راست دکھائے اس کی پیروی کی توفیق عطا فرما ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور مجھے اس امر کی توفیق دے کہ جو مجھ سے غش و فریب کرے میں اس کی خیر خواہی کروں ، جو مجھے چھوڑ دے اس سے حسن سلوک سے پیش آں ۔ جو مجھے محروم کرے اسے عطا و بخشش کے ساتھ عوض دوں اور جو قطع رحمی کرے اسے صل رحمی کے ساتھ بدلہ دوں اور جو پس پشت میری برائی کرے میں اس کے برخلاف اس کا ذکر خیر کروں اور حسن سلوک پر شکریہ بجا لاں اور بدی سے چشم پوشی کروں ۔ بارالہا ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور عدل کے نشر ، غصہ کے ضبط اور فتنہ کے فرو کرنے ، متفرق و پراگندہ لوگوں کو ملانے ، آپس میں صلح صفائی کرانے ،نیکی کے ظاہر کرنے ، عیب پر پردہ ڈالنے ، نرم خوئی و فروتنی اور حسن سیرت کے اختیار کرنے، رکھ رکھا رکھنے ، حسن اخلاق سے پیش آنے ، فضیلت کی طرف پیش قدمی کرنے ، تفضل و احسان کو ترجیح دینے ، خوردہ گیری سے کنارہ کرنے اور غیر مستحق کے ساتھ حسن سلوک کے ترک کرنے اور حق بات کے کہنے میں اگرچہ وہ گراں گزرے ، اور اپنی گفتارو کردار کی بھلائی کو کم سمجھنے میں اگرچہ وہ زیادہ ہو اور اپنے قول و عمل کی برائی کو زیادہ سمجھنے میں اگرچہ وہ کم ہو ۔ مجھے نیکو کاروں کے زیور اور پرہیزگاروں کی سج دھج سے آراستہ کر اور ان تمام چیزوں کو دائمی اطاعت اور جماعت سے وابستگی اور اہل بدعت اور ایجاد کردہ دایوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر عمل کرنے والوں سے علیحدگی کے ذریعہ پایہ تکمیل تک پہنچا دے ۔ بارالہا ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور جب میں بوڑھا ہو جاں تو اپنی وسیع روزی میرے لئے قرار دے اور جب عاجز و درماندہ ہو جاں تواپنی قوی طاقت سے مجھے سہارا دے اور مجھے اس بات میں مبتلا نہ کر کہ تیری عبادت میں سستی اور کوتاہی کروں ، تیری راہ کی تشخیص میں بھٹک جاں تیری محبت کے تقاضوں کی خلاف ورزی کروں ۔ اور جو تجھ سے متفرق اور پراگندہ ہوں ان سے میل جول رکھوں اور جو تیری جانب بڑھنے والے ہیں ان سے علیحدہ رہوں ۔خداوندا ! مجھے ایسا قرار دے کہ ضرورت کے وقت تیرے ذریعے حملہ کروں ،حاجت کے وقت تجھ سے سوال کروں اور فقر و احتیاج کے موقع پر تیرے سامنے گڑگڑاں اور اس طرح مجھے نہ آزمانا کہ اضطرار میں تیرے غیر سے مدد مانگوں اور فقر و ناداری کے وقت تیرے غیر کے آگے عاجزانہ درخوست کروں اور خوف کے موقع پر تیرے سوا کسی دوسرے کے سامنے گڑگڑاں کہ تیری طرف سے محرومی ناکامی اور بے اعتنائی کا مستحق قرار پاں ۔ اے تمام رحم کرنے والوں میں سے سب سے زیادہ رحم کرنے والے خدایا! جو حرص،بد گمانی اور حسد کے جذبات شیطان میرے دل میں پیدا کرے ۔ انہیں اپنی عظمت کی یاد اپنی قدرت میں تفکر اور دشمن کے مقابلہ میں تدبر و چارہ سازی کے تصورات سے بدل دے اور فحش کلامی یا بے ہودہ گوئی ، یا دشنام طرازی یا جھوٹی گواہی یا غائب مومن کی غیبت یا موجود سے بد زبانی اور اس قبیل کی جو باتیں میری زبان پر لانا چاہے انہیں اپنی حمد سرائی ، مدح میں کوشش اور انہماک ، تمجید و بزرگی کے بیان ،شکر نعمت و اعتراف احسان اور اپنی نعمتوں کے شمار سے تبدیل کر دے ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور مجھ پر ظلم نہ ہونے پائے جبکہ تو اس کے دفع کرنے پر قادر ہے ، اور کسی پر ظلم نہ کروں جب کہ تو مجھے ظلم سے روک دینے کی طاقت رکھتا ہے اور گمراہ نہ ہو جاں جب کہ میری رہنمائی تیرے لئے آسان ہے اور محتاج نہ ہوں جبکہ میری فارغ البالی تیری طرف سے ہے ۔ اور سرکش نہ ہو جاں جبکہ میری خوشحالی تیری جانب سے ہے ۔ بارالہا ! میں تیری مغفرت کی جانب آیا ہوں اور تیری معافی کا طلب گار اور تیری بخشش کا مشتاق ہوں ۔ میں صرف تیرے فضل پر بھروسہ رکھتا ہوں اور میرے پاس کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو میرے لئے مغفرت کا باعث بن سکے اور نہ میرے عمل میں کچھ ہے کہ تیرے عفو کا سزاوار قرار پاں اور اب اس کے بعد کہ میں خود ہی اپنے خلاف فیصلہ کر چکا ہوں تیرے فضل کے سوا میرا سرمایہ امید کیا ہو سکتا ہے ۔ لہذا محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل کر اور مجھ پر تفضل فرما ۔ خدایا ! مجھے ہدایت کے ساتھ گویا کر ، میرے دل میں تقوی و پرہیز گاری کا القا فرما پاکیزہ عمل کی توفیق دے ، پسندیدہ کام میں مشغول رکھ ۔ خدایا مجھے بہترین راستے پر چلا اور ایسا کر کہ تیرے دین و آئین پر مروں اور اسی پر زندہ رہوں ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور مجھے ( گفتار و کردار میں ) میانہ روی سے بہرہ مند فرما اور درست کاروں اور ہدایت کے رہنماں اور نیک بندوں میں سے قرار دے اور آخرت کی کامیابی اور جہنم سے سلامتی عطا کر ۔ خدایا میرے نفس کا ایک حصہ اپنی ( ابتلا آزمائش کے ) لئے مخصوص کر دے تاکہ اسے ( عذاب سے ) رہائی دلا سکے اور ایک حصہ کہ جس سے اس کی ( دینوی ) اصلاح و درستی وابستہ ہے میرے لئے رہنے دے کیونکہ میرا نفس تو ہلاک ہونے والا ہے مگر یہ کہ تو اسے بچا لے جائے۔ اے اللہ ! اگر میں غمگین ہوں تو میرا سازو سامان ( تسکین ) تو ہے ۔ اور اگر ( ہر جگہ سے ) محروم رہوں تو میری امید گاہ تو ہے ۔ اور اگر مجھ پر غموں کا ہجوم ہو تو تجھ ہی سے دادو فریاد ہے ۔ جو چیز جا چکی اس کا عوض اور جو شی تباہ ہو گئی اس کی درستی اور جسے تو ناپسند کرے اس کی تبدیلی تیرے ہاتھ میں ہے ۔ لہذا بلا کے نازل ہونے سے پہلے عافیت ، مانگنے سے پہلے خوشحالی ، اور گمراہی سے پہلے ہدایت سے مجھ پر احسان فرما۔ اور لوگوں کی سخت و درشت باتوں کے رنج سے محفوظ رکھ اور قیامت کے دن امن و اطمینان عطا فرما اور حسن ہدایت و ارشاد کی توفیق مرحمت فرما ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور اپنے لطف سے ( برائیوں کو ) مجھ سے دور کر دے اور اپنی نعمت سے ، میری پرورش اور اپنے کرم سے میری اصلاح فرما اور اپنے فضل و احسان سے ( جسمانی و نفسانی امراض سے) میرا مداوا کر ۔ مجھے اپنی رحمت کے سایہ میں جگہ دے ۔اور اپنی رضامندی میں ڈھانپ لے ۔اور جب امور مشتبہ ہو جائیں تو جو ان میں زیادہ قرین صواب ہو اور جب اعمال میں اشتباہ واقع ہو جائے تو جو ان میں پاکیزہ تر ہو اور جب مذاہب میں اختلاف پڑھ جائے تو جو ان میں پسندیدہ تر ہو اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرما ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور مجھے بے نیازی کا تاج پہنا اور متعلقہ کاموں اور احسن طریق سے انجام دینے پر مامور فرما اور ایسی ہدایت سے سرفراز فرما جو دوام و ثبات لئے ہوئے ہو اور غنا و خوشحالی سے مجھے بے راہ نہ ہونے دے اور آسودگی و آسائش عطا فرما ، اور زندگی کو سخت دشوار بنا دے ۔ میری دعا کو رد نہ کر کیونکہ میں کسی کو تیرا مد مقابل نہیں قرار دیتا اور نہ تیرے ساتھ کسی کو تیرا ہمسر سمجھتے ہوئے پکارتا ہوں ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما۔ اور مجھے فضول خرچی سے باز رکھ اور میری روزی کو تباہ ہونے سے بچا اور میرے مال میں برکت دے کر اس میں اضافہ کر اور مجھے اس میں سے امور خیر میں خرچ کرنے کی وجہ سے راہ حق و صواب تک پہنچا ۔ بارالہا ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور مجھے کسب معیشت کے رنج و غم سے بے نیاز کر دے ۔ اور بیحساب روزی عطا فرما تاکہ تلاش معاش میں الجھ کر تیری عبادت سے رو گرداں نہ ہو جاں اور ( غلط و نا مشروع ) کاروکسب کا خمیازہ نہ بھگتوں ۔ اے اللہ ! میں جو کچھ طلب کرتا ہوں اسے اپنی قدرت سے مہیا کر دے اور جس چیز سے خائف ہوں اس سے اپنی عزت و جلال کے ذریعے پناہ دے ۔ خدایا ! میری آبرو کو غنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ و تو نگری کے ساتھ محفوظ رکھ اور فقرو تنگدستی سے میری منزلت کو نظروں سے نہ گرا ۔ کہ تجھ سے رزق پانے والوں سے رزق مانگنے لگوں ۔ اور تیرے پست بندوں کی نگاہ لطف و کرم کو اپنی طرف موڑنے کی تمنا کروں اور جو مجھے دے اس کی مدح و ثنا اور جو نہ دے اس کی برائی کرنے میں مبتلا ہو جاں ۔ اور تو ہی عطا کرنے اور روک لینے کا اختیار رکھتا ہے نہ کہ وہ ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور مجھے ایسی صحت دے جو عبادت میں کام آئے اور ایسی فرصت جو دنیا سے بے تعلقی میں صرف ہو اور ایسا علم جو عمل کے ساتھ ہو اور ایسی پرہیزگاری جو حد اعتدال میں ہو (کہ وسواس میں مبتلا نہ ہو جاں )۔ اے اللہ ! میری مدت حیات کو اپنے عفو درگزر کے ساتھ ختم کر اور میری آرزو کو رحمت کی امید میں کامیاب فرما اور اپنی خوشنودی تک پہنچنے کے لئے راہ آسان کر اور ہر حالت میں میرے عمل کو بہتر قرار دے ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور مجھے غفلت کے لمحات میں اپنے ذکر کے لئے ہوشیار کر اور مہلت کے دنوں میں اپنی اطاعت میں مصروف رکھ اور اپنی محبت کی سہل و آسان راہ میرے لئے کھول دے اور اس کے ذریعے میرے لئے دنیا و آخرت کی بھلائی کو کامل کر دے ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی اولاد پر بہترین رحمت نازل فرما ۔ ایسی رحمت جو اس سے پہلے تو نے مخلوقات میں سے کسی ایک پر نازل کی ہو اور اس کے بعد کسی پر نازل کرنے والا ہو اور ہمیں دنیا میں بھی نیکی عطا کر اور آخرت میں بھی اور اپنی رحمت سے ہمیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ ۔

  802
  0
  0
امتیاز شما به این مطلب ؟

latest article

      امام جواد علیہ السلام اور شیعت کی موجودہ شناخت اور ...
      حدیث "قلم و قرطاس" میں جو آنحضرت{ص} نے فرمایا هے: ...
      حضرت علی (ع ) خلفاء کے ساتھ کیوں تعاون فر ماتے تھے ؟
      شیعه فاطمه کے علاوه پیغمبر کی بیٹیوں سے اس قدر نفرت ...
      کیا عباس بن عبدالمطلب اور ان کے فرزند شیعوں کے عقیده کے ...
      امام محمد باقر علیہ السلام کی حیات طیبہ کے دلنشین گوشے ...
      اگر کسی دن کو یوم مادر کہا جا سکتا ہے تو وہ شہزادی کونین ...
      قرآن مجید کی مثال پیش کرنے کا دعوی کرنے والوں کی حکمیت ...
      فاطمہ، ماں کی خالی جگہ
      تیرہ جمادی الاول؛ شہزادی کونین کے یوم شہادت پر ایران ...

 
user comment