Thursday 09th 2012
 
تلاش


شعر و ادب
 
  اسلامی خبریں
1389/6/14 13:12:07 ارسال به دوستان    چاپ کد مطلب : 21469
تعداد بازدید : 699

مسلم ٹی وی چینلز فرقہ واریت پھیلانے سے گریز کریں: بوستان قادری

برمنگھم:

میری گزارشات مسلمان ٹی وی چینلز کے ذمہ داروں سے ہیں کہ ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں آپ فرقہ واریت کے عفریت کو کنٹرول کرنے میں بھی اپنی مستعدی ضرور دکھائیں

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جماعت اہلسنت برطانیہ کے مرکزی رہنما مولانا بوستان قادری نے سرزمین برطانیہ میں گزشتہ کچھ عرصہ سے انقلابی تبدیلیوں پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور تیزی سے پھیلتی ہوئی معلومات کا ہے اور الیکٹرانک میڈیا اتنی رفتار سے بڑھ رہا ہے کہ انسان اس کا ساتھ دینے سے قاصر ہے اور اس کے بعد مزید تیزی نظر آرہی ہے

میری گزارشات مسلمان ٹی وی چینلز کے ذمہ داروں سے ہیں کہ ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں آپ فرقہ واریت کے عفریت کو کنٹرول کرنے میں بھی اپنی مستعدی ضرور دکھائیں ورنہ آپ کے یہ چینلز عنقریب بندش کا سامنا کریں گے کیونکہ یہاں کی گورنمنٹ دیکھ رہی ہے کہ کیا کچھ بولا یا سنا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شروع میں اسلامی چینلز کے آغاز سے لوگوں میں خوشی دیدنی تھی مگر گزشتہ چند ماہ سے لوگوں کی زبان پر شکوہ و شکایات شروع ہو چکی ہیں اس کی وجہ سے اسلام کی باوقار شخصیات کے خلاف زبان و طعن درازی کرنا ہے اور جماعت اہلسنت برطانیہ نے برطانیہ کے دیسی ٹی وی چینل کے طرز عمل پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ مذہبی تفرقہ بازی کا دنگل اسلام کے روحانی پیغام کو مجروح کر رہا ہے جسکا سدباب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔

commentUser
نام اور فیملی نام
ایمیل ایڈریس
comment *
 relateArticle 
 moreVisitFromCategoryOf " اسلامی خبریں "  
Copyright © 2004-2011 ERFAN.IR