Thursday 17th 2012
 
تلاش
شعر و ادب
 
  اسلامی خبریں
1389/4/28 15:54:33 ارسال به دوستان    چاپ کد مطلب : 18565
تعداد بازدید : 850

اطالوی پادریوں نے اسلامی تعلیمات کی مخالفت کردی

اطالوی بشپس نی اسلام کی اثر و رسوخ کی خوف سے اٹلی کے اسکولوں میں اسلامی تربیت اور اسلامی تعلیمات کی شدید الفاظ میں مخالف کی ہے.

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورت کے مطابق کارڈینل "آنجلو بانياسكو Angelo Biasco " نے اٹلی کے اسکولوں میں اسلام کی تعلیم کے حوالے سے حکومت کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تجویز غیر منطقی اور اطالوی معاشرے کے ثقافتی دائرے سے خارج ہے.

کارڈینل بیاسکو نے اطالوی روزنامے "کورئیرے دلاسرا Corriere della Sera کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی میں کیتھولک مذہب کی تعلیم کا جواز بنتا ہے کیونکہ یہ ہماری تاریخ اور تشخص کا جزء ہے اور عیسائی تعلیمات سے روشناس ہونے کے لئے ضروری ہے.

کارڈینل بیاسکو کا یہ موقف اٹلی میں مختلف مختلف قسم کے رد عمل کا سبب بنا. انتہا پسند دائیں بازو کی جماعتوں نے اس موقف کا خیر مقدم کرتے ہوئے اٹلی میں فروغ اسلام کے بڑھتی ہوئی لہر کا سد باب کرنے اور اس کا مقابلہ کرنے پر زود دیا؛ جبکہ اٹلی ہی کی معتدل جماعتوں نے کارڈینل کے موقف کو مستر کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ اسکولوں میں اسلامی تعلیمات کی تجویز ایک حکیمانہ اور عالمانہ تجویز ہے جو اٹلی میں ادیان کے درمیان پرامن بقائے باہمی کا باعث بنے گی.

یادرہے کہ اٹلی کے نائب وزیر برائے معاشی ترقی آڈولفو اورسو Adolfo Urso نے حال ہی میں اطالوی وزارت تعلیم کو ایک منصوبہ پیش کرکے تجویز پیش کی ہے کہ سرکاری اسکولوں میں اسلامی تعلیمات کو اختیاری مضمون کے طور پر متعارف کرایا جائے.

دریں اثناء اطالوی وزیر داخلہ نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولوں میں اسلامی تعلیم کی اجازت نہیں دی جائے گی.

اطالوی وزیر داخلہ روبرتو مارونی Roberto Maroniـ جو اٹلی کے شمالی علاقوں کی پناہ گزین مخالف جماعت  "لیگ پارٹی" سے تعلق رکھتے ہیں نے کہا ہے کہ وہ اسکولوں میں اسلامی تعلیمات کی ترویج اور مذاہب کے درمیان ہماہنگی کی تجویز کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے اور لیگ پارٹی اٹلی میں ایک گھنتے کے لئے بھی اسلامی تعلیمات کی حمایت نہیں کرے گی.

commentUser
نام اور فیملی نام
ایمیل ایڈریس
comment *

کوچک و یا بزرگ بودن حروف اهمیتی ندارد
 relateArticle 
 moreVisitFromCategoryOf " اسلامی خبریں "  
Copyright © 2004-2011 ERFAN.IR