Thursday 09th 2012
 
تلاش


شعر و ادب
 
  معاشره
1389/4/23 11:18:05 ارسال به دوستان    چاپ کد مطلب : 18227
تعداد بازدید : 561

معرکہ کربلا نے اسلام کو نئی زندگی عطا کی

مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری میں محرم کی ساتویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید مظفر حسین زیدی نے کہا کہ کربلا میں حضرت امام حسین(ع) نے گھر والوں اور رفقاء سے کہاکہ ہم حق پر ہیں اور ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے۔ مرکزی امام بارگاہ لقمان میں مولانا عابد قنبری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معرکہ کربلا نے اسلام کو نئی زندگی عطا کی۔ امام بارگاہ قصر حسینی، امام بارگاہ قصر زینب ثانی زہرہ، امام بارگاہ محبان حیدری میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام مصطفی انصاری نے کہا کہ فلسفہ حسین(ع) کی پیروی ہی میں دائمی نجات ہے۔ امام بارگاہ فیض حسینی میں مولانا مظفر حسنین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کربلا میں یزیدیت اس طرح رسوا ہوئی کہ آج تک دنیا کے کسی خطے میں سر نہیں اٹھا سکی۔ امام بارگاہ عون و محمد اور امام بارگاہ قصر عباس میں علامہ مستجاب حیدر عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کربلا والوں کے صبرواستقامت پر خلق خدا انگشت بدنداں ہے۔ امام بارگاہ ہاشمیہ اور امام بارگاہ دبیر حسین صاحب میں مولانا سید ناصر رضا نے کہا کہ امام حسین(ع) کی ذات حق کے مشن کی واحد قائد و رہنما ہے۔ امام بارگاہ قصر پنجتنی میں مولانا صدا حسین کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کردار حسین(ع) پر عمل ہی گمراہیوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔   

commentUser
نام اور فیملی نام
ایمیل ایڈریس
comment *
 relateArticle 
 moreVisitFromCategoryOf " معاشره "  
Copyright © 2004-2011 ERFAN.IR